فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ڈویژن ذمہ داران کا
مدنی مشورہ
9 جنوری 2023ء
بروز پیر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد
عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور پہنچے جہاں انہوں
نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق مدنی
مشورے کے ابتداء میں نگرانِ شعبہ محمد شاہنواز عطاری نے رکنِ شوریٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان بھر
میں شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بتایا نیز شعبے کی خودکفالت کے
حوالے سے اب تک کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا جبکہ صوبۂ پنجاب ذمہ دار محمد رضا عطاری نے
صوبۂ پنجاب کی کارکردگی کے حوالے سے رکن شورٰی کو اب تک کی کارکردگی اور 2023ء کے طے کئے گئے اہداف بیان کئے۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ
مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کو 2023ء کے اہداف پورا
کرنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کرتے ہوئے انہیں اہداف پورا کرنے کا ذہن دیا جس میں
بارہ 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے باکسز میں اضافہ،
شعبے کی خودکفالت کے حوالے سے گھریلو صدقہ بکس، عمومی عطیات بکس اور خصوصی عطیات
بکس شامل تھے۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور انداز میں سال 2023ء کے دیئے
جانے والے اہداف پورے کرنے کا عزم کیا۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ذمہ دار
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)