پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کےتحت ڈیفنس کابینہ لاہورمیں قائم شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے آفس میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں گھریلو صدقہ بکس ، تحفظ اوراق مقدسہ اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ ذمہ دار صوبہ پنجاب محمد رضا عطاری اور ڈویژن ذمہ دار لاہور محمد عالم عطاری نے ذمہ داران کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کو خود کفیل کرنے کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

مزید ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو سال 2023 ء کے اہداف کے متعلق مدنی پھول پیش کئے اور ذمہ داران کو ان اہداف کے پورا کرنے کا ذہن دیا نیز 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے باکسز میں اضافے کرنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھتے ہوئے سال 2023ءکے دیئے جانے والے اہداف پورے کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)