قرآن
و سنت کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے
تحت 6 جنوری 2023ء بروز جمعہ تحصیل نوشہرہ ورکاں مٹو بھاکے
گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں سنتو ں بھرا اجتماع
ہوا ۔
محمد آفتاب عطاری نے” صدیقِ اکبر رضی
اللہ تعالی عنہ کی سیرت“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا،بیان کے بعداوراقِ مقدسہ کے فضائل و برکات بتا کر اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کا ذہن دیتے ہوئے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اہلِ علاقہ
نے شعبے کے دینی کام میں تعاون کرنے کی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا
۔
اس کے
ساتھ ساتھ 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے سلسلے میں مختلف
ذمہ داران اور دکانداروں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔
اس
دوران ایک شخصیت نے قرآن محل کے لئے جگہ دینے کی نیت کا اظہار کیا جس پر ذمہ داران نے جگہ کا
وزٹ کیا اور مقامی ذمہ داران کو قرآن محل کی تعمیراتی کام کرنے کا طریقہ
کار سمجھایا ۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ
گوجرانوالہ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)