
10 اکتوبر
2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ
اسلامی کے تحت میٹنگ ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار، تحصیل ذمہ دار اور محافظِ اوراقِ مقدسہ نے شرکت
کی۔
دورانِ میٹنگ ڈویژن ذمہ
دار گوجرانوالہ محمد عثمان عطاری نے شعبے کی سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے نیز مدنی قافلوں میں سفر کرنے، نیک اعمال رسالے پر عمل
کرکے ہر ماہ ذمہ دار کو رسالہ جمع کروانے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا۔
مزید ڈویژن ذمہ دار نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے اخراجات پورا
کرنے کے لئے دوکانوں پر ڈونیشن بکس
رکھوانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

4 اکتوبر 2022ء
بروز منگل فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ
لاہور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں صوبۂ
پنجاب ذمہ دار محمد رضا عطاری اور لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری نے ذمہ
داران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے لئے اُن
کی ذہن سازی کی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے
شعبے کو خود کفالت کرنےکے حوالے سے دوکانوں
پر خصوصی اور عمومی ڈونیشن باکسز رکھوانے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کے ساتھ ساتھ اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد میں
دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ بھر پور انداز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر میں ذمہ داران
نے اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لئے کارخانے
میں تیار ہونے والے جدید باکسز کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:محمد
ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار ، کانٹینٹ:
غیاث الدین عطاری )
298 روڑ فیضان
مدینہ گوجرہ شہر میں اوراقِ مقدسہ کی
حفاظت کے لئے نئے ڈرم لگائے گئے
.jpeg)
اوراقِ مقدسہ کی حفاظت
کرنے اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ بنام تحفظِ اوراقِ مقدسہ قائم کیا جس میں
ذمہ دار اسلامی بھائی علاقوں میں جمع ہونے والے اوراقِ مقدسہ محفوظ مقام تک پہنچاتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 2 اکتوبر
2022ء بروز اتوار شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 298 روڑ فیضان مدینہ گوجرہ شہر میں مبلغِ دعوت اسلامی قاری محمد بشارت عطاری،
گوجرہ تحصیل نگران قاری محمد حبیب اللہ عطاری، محمد شاھد عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد عمران سلطانی عطاری نے ربیع الاول شریف کی آمد پر اوراق ِمقدسہ
کے 4 نئے ڈرم لگائے جبکہ قاری بشارت عطاری
نے 12 ڈرم اور محمد شاہد عطاری نے 5 ڈرم
لگانے کی نیتیں کیں۔

پاکستان کی تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد کے علاقے مچھونکہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت 28
اگست 2022ء بروز اتوار مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ شہر محمد وسیم عطاری نے
اوراقِ مقدسہ کا ادب کرنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا نیز قراٰن محل کی
تعمیرات کے لئے اہم نکات پر مشاورت ہوئی جس میں ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد عمران عطاری ڈسڑکٹ
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تحصیل فیروز والا کے علاقے مسن کالر شاکر
آباد میں10 مرلہ زمین دعوتِ اسلامی کو وقف
.jpeg)
28 اگست 2022ء بروز اتوار شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے
سلسلے میں تحصیل فیروز والا کے علاقے مسن
کالر شاکر آباد شیخوپورہ روڈ کا دورہ کیا
جہاں حاجی معراج نے انہیں اپنی زمین کا
وزٹ کروایا۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے حاجی
معراج کو اوراقِ مقدسہ کو بے حرمتی سے
بچانے اور انہیں محفوظ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے کی جانے والی دینی
خدمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کو قرآن محل بنانے کے لئے 10 مرلہ
زمین وقف کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں مدنی
مشورہ، دینی کاموں کا فالو اپ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت
27 اگست 2022ء بروز ہفتہ فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ
لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ لاہور اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد
رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہا رکیا۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ اوراقِ مقدسہ کے کارخانے میں مختلف جدید باکسز کا جائزہ لیا اور وہاں موجود کام کرنے والے
عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

21اگست
2022ء بروز اتوار حافظ
آباد میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے شعبے کی سابقہ ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا
اور شعبے کی آمدن اور خرچ کا جائزہ لیتے ہوئے نئے اہداف کو طے کیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق ذمہ داران کو تربیتی
مدنی پھول بیان کئے اور وقت کی قدر کرنے کا ذہن دیتے ہوئےاوراق مقدسہ کے باکسز بڑھانے نیز باکسز کو بروقت خالی کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ
ازیں حافظ آباد میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت ذمہ داران نے قریبی دوکان داروں سے ملاقاتیں کی اور وہاں مدنی بستے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دعائے خیر کروائی اور حاضرین کو عطیات دینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:
محمد عمران عطاری ڈسڑکٹ ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

20
اگست 2022ء بروز ہفتہ شیخوپورہ موڑ نزد بس اسٹاپ فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ
میں نگران مجلس شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہنواز عطاری و صوبائی ذمہ دار نے مدنی مشورہ
کیا جس میں نگران مجلس نے شعبے کی پچھلے 2 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
دوران
گفتگو شعبے کو خود کفیل کرنے کے لئے دوکانوں پر عطیات بکس رکھنے کا ذہن دیتے ہوئے اوراق مقدسہ کے اجتماعات کرنے کے
مدنی پھول اور شعبہ
کو مضبوط کرنے پر نکات بتائے نیز جس کام
میں کمی رہی اس کو دور کرنے اور کام کو
مضبوط کرنے کا کہا۔ ساتھ ساتھ آئندہ ماہ
کے اہداف دیئے اور پچھلی کارکردگی سن کر نگران مجلس نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔ (رپورٹ: محمد
آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت منڈی
بہاؤالدین میں ذمہ داران کے ساتھ مدنی
مشورہ

19
اگست 2022 ء بروز جمعہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت منڈی بہاؤالدین کی ایک مسجد میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ، نگران مجلس شاہنواز عطاری اور صوبائی
ذمہ دار محمد رضا عطاری نے مرکزی مجلس شوری کے مدنی پھول ”وقت کی پابندی کیوں
ضروری ہے“ کے متعلق گفتگو کی اور شعبے کی پچھلے دو ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ ماہ کے اہداف دیئے اور
اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ : محمد
آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
علی پور چٹھہ مدینہ چوک نزد مدنی ٹاؤن فیضان مدینہ
میں ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع

پنجاب پاکستان کے قصبے علی پور چٹھہ مدینہ چوک
نزد مدنی ٹاؤن فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 اگست 2022ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ
علاقہ کے عاشقانِ رسول سمیت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگران ِتحصیل وزیرآباد نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کو محفوظ کرنے اور ان کا ادب و احترام
کرنے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر اہلِ علاقہ نے اوراقِ مقدسہ کے باکسز
بڑھانے، انہیں بروقت خالی کرنے اور اوراقِ مقدسہ کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے لئے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علی پور چٹھہ
میں قائم اوراقِ مقدسہ کے مقام کا جائزہ لیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے
چند اہم امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد
آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
علی پور چٹھہ مدینہ چوک ضلع گوجرانوالہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

پنجاب پاکستان کے قصبے علی پور چٹھہ مدینہ چوک ضلع
گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے
ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کو محفوظ کرنے اور ان
کا ادب کرنے کا ذہن دیا۔
اس موقع
پر اہلِ علاقہ نے اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے، انہیں بروقت خالی کرنے اور اوراقِ مقدسہ کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے لئے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت
30 جولائی 2022ء بروز ہفتہ شیخوپورہ موڑ نزد بس اسٹاپ فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگران ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ محمد
یعقوب عطاری نے اخلاق ملنساری کے حوالے سے
گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ ڈسٹرکٹ نے شعبے کے دینی
کاموں میں مزید بہتری کے لئے مشاورت کی اور ڈونیشن بکس بڑھانے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)