دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت 23 دسمبر 2022ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ڈویژن ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ غلہ منڈی پاکپتن میں تاجران سے ملاقات کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی نے تاجروں کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔

مزید ڈویژن ذمہ دار نے تاجر حضرات کو برائی سے بچنے کا ذہن دیا نیز پانچوں نمازیں باجماعت مسجد میں ادا کرنے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نےتاجران کے لئے دعائے خیر کروائی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ (رپوٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)