دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2023ء بروز منگل صدر کینٹ لاہور میں واقع شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے  آفس میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں ضلع ننکانہ کے ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران قمر سحاق عطاری اور محمد حسنین عطاری اور صوبۂ پنجاب ذمہ دار محمد رضا عطاری شریک ہوئے۔

دورانِ میٹ اپ شعبہ ذمہ دار صوبۂ پنجاب محمد رضا عطاری نے ذمہ داران سے مختلف امور پر مشاورت کی اور 2023ء کے اہداف کے حوالے سے اہم نکات بتائےجن میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے باکسز میں اضافہ نیز خودکفالت کے لئے بھرپور کوشش کرنا شامل تھا۔بعدازاں میٹ اپ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)