26 جولائی 2022 ء کو نوشہرہ ورکاں کی جامع مسجد نورانی میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد ہوا جس میں گوجرانوالہ تحصیل ذمہ دار اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے حاضرین میں سنتوں بھرا بیان کیااور شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کراتے ہوئے مقدس اوراق کا ادب کرنے ،باکسز کو باقاعدگی سے کھولنے اور لگانےکا ذہن دیا جس پر علاقے کے اسلامی بھائیوں نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ (رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


26 جولائی 2022 ء کو نوشہرہ  ورکاں کی شمالی مسجد میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے حاضرین میں سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کرواتے ہوئے اس کی اہمیت بتائی جس پر علاقے کے اسلامی بھائیوں نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


24 جولائی 2022 ء کو مبلغ دعوت اسلامی نے  تحصیل فیروز والا کے علاقے عمر پارک میں چند اہل علاقہ شخصیات کے ساتھ ملاقات کی اس دوران PMLN کے MNA پیر اشرف رسول اور ان کے معاونین کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ۔

دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے تعارف کے ساتھ ساتھ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کیں ۔

مزید ان کو فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی اورمدرسہ آن لائن کے وزٹ کی دعوت دی اور جمعۃ المبارک کی نماز یہاں آکر ادا کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری ، ذمہ دار ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


19 جولائی 2022ء بروز منگل شیخوپورہ موڑ نزد بس اسٹاپ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں گوجرانوالہ میٹروپولیٹن کے ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ میٹروپولیٹن خوشی محمد عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئےشعبے کی پچھلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اگلے ماہ کے اہداف دیئے نیز ایک ماہ کے مدنی قافلے پر بھی کلام ہوا۔

مزید ذمہ دار نے خود کفالت کے لئے مختلف مقامات پر عطیات بکس رکھوانے کا ذہن دیا اور شعبے کی بہتری کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔ (رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


14 جولائی 2022ء بروز جمعرات شعبہ تحفظ ِاوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ شاہنواز عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کےلئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضا عطاری صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 جولائی 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان کی تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران سمیت مدرسین اور ناظم صاحب نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کے شعبہ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے لگے ہوئےباکسز کو بروقت خالی کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ شعبے کے دینی کاموں سمیت 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام5 جولائی 2022 ء بروز منگل والٹن کیولری گراؤنڈ ڈیفینس لاہور  میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرک قصور ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار شیخوپورہ نے شرکت کی۔

ڈسٹرک ذمہ دار محمد عالم عطاری نے مختلف سطح ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے نئے تنظیمی طریقہ کار کے مطابق کام کرنے کی ترغیب دی ۔

مزید خود کفالت کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی عطیات بکس اور مدنی بستوں کی تعداد بڑھانے کا ہدف دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے شعبے کے کام کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: قاری فیاض احمد عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


4 جولائی 2022 ء کو علی پور چٹھہ میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مشورہ  ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار اور اوراق مقدسہ کے محافظ نے شرکت کی ۔

ذمہ دار محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ نےنماز کی اہمیت اور فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انداز گفتگو کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کو ادب کرنے کے حوالے سے ترغیب دلائی ساتھ ہی ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کام کو مزید مضبوط کرنے اور بڑھانے کا اظہار کیا ۔(رپورٹ : محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


3 جولائی 2022 ءبروز  اتوار پاکستان کے شہر سادھوکی میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل ذمہ دار اور محافظ اوراق مقدسہ نے شرکت کی ۔

ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے انداز گفتگوکے مدنی پھول دیئے اور پچھلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ ماہ کے اہداف طے کئے ساتھ ہی قربانی کی کھالوں کے حوالے سے گفتگو کی او ر12 دینی کام کرنے کاذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شیخوپورہ ، فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ لگایا گیاجس میں فیضان مدینہ کورس کے شرکاء نے شرکت کی ۔

اس مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد عثمان عطاری نے نماز کی اہمیت کے موضوع پر گفتگو کی جس میں نماز نہ پڑھنے کی وعید یں بتائی اور 12 دینی کام کرنے کاذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


29 جون 2022ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے شعبہ کے تحت شیخوپورہ موڈ، نزد بس اسٹاپ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ، تحصیل ، میٹروپولیٹن اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار حاجی رضا عطاری نے ’’ سادگی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو شعبہ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور اپنے علاقوں میں دینی کام بڑھانے کےمتعلق ان کی ذہن سازی کی نیز پچھلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ ماہ کے اہداف بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)