اوراقِ مقدسہ محفوظ کرنے اور 12 دینی کام کو بڑھانے کے حوالے سے  پچھلے دنوں تحصیل شرقپور شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

تحصیل نگران حاجی محمد نعمان عطاری نے اسلامی بھائیوں کو ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں تحفظ اوراقِ مقدسہ کے باکسز لگانے اور شخصیات سے ملاقاتوں کے لئے شیڈول بنانے کا ہدف دیا۔بعدازاں مقامی شخصیات کے پاس جاکر ان سے ملاقاتیں کیں اور اِن کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام اور اوراقِ مقدسہ کی کاوشوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔

دوسری جانب مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی محمد نعمان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ملکر فیض پور انٹر چینج سے لے کر شرقپور شریف سٹی تک سوسائٹیز اور مساجد کے باہر تحفظ اوراقِ مقدسہ کے 115 نئے باکسز لگائے ۔(رپورٹ : محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)