دعوتِ اسلامی  کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب سے 22 اکتوبر 2022ء کو چیچا وطنی ڈویژن ساہیوال میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

صوبہ پنجاب ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شعبہ ذمہ داران کی انفرادی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ‏‏‏ڈویژن ذمہ دار فہیم عطاری سے پوری ڈویژن میں ہونے والے شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو سراہتے ہوئے نئے اہداف پیش کئے اور اپنے اپنے علاقوں میں 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون مہم کے لئے بھرپور انداز میں انفرادی کوششیں کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر ذمہ داران نے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے کے شرکا میں تحائف تقسیم کئے۔( رپورٹ : محمد ناصر عطاری ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )