عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 20نومبر 2022ء بروز اتوار ضلع گوجرانوالہ کے علاقے نوکھر کے اطراف میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں محافظ اوراقِ مقدسہ و تحصیل ذمہ دار ان سمیت مقامی افراد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار گوجرانوالہ محمد آفتاب عطاری نے ’’قبر کی پکار ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔دورانِ بیان دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے اور شعبہ اوراقِ مقدسہ کے دینی کام کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز اوراقِ مقدسہ کو محفوظ کرنے کے سلسلے میں نکات فراہم کئے جس پر اہلِ علاقہ نے تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی پھر شعبے کو خود کفیل کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ : محمد آفتاب عطاری شعبہ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)