دعوتِ اسلامی کے تحت 6 دسمبر 2022ء بروز منگل حافظ آباد میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار محمد عثمان عطاری نے شعبے کی سابقہ ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے شعبے کی آمدن و اخراجات پر گفتگو کی نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں ڈویژن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو اوراقِ مقدسہ کے باکسز بڑھانے، باکسز کو بروقت کھولنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدِ مشورہ اسلامی بھائیوں نے ایک شخصیت سے ملاقات کی جبکہ ایک دوکان پر خصوصی صدقہ بکس رکھوایا اور دعائے خیر کروائی۔

(رپورٹ: محمد عمران عطاری ڈسڑکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)