18 اکتوبر 2022 ء  بروز جمعۃُ المبارک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی جانب سے صوبہ پنجاب ضلع قصور میں ذمہ دار محمد رضا عطاری اور لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری نے ڈسٹرکٹ مینیجر محکمہ اوقاف آفس کا دورہ کیا جہاں جناب رانا واسط صاحب سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے متعلق بتایا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی۔

جبکہ دوسری طرف ڈسٹرکٹ قصور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں محمد رضا عطاری نے ذمہ داران کو اوراقِ مقدسہ محفوظ کرنے کے حوالے سے ذہن دیا ۔

علاوہ ازیں مقامی ذمہ داران کے ساتھ ملکر تحفظ اوراقِ مقدسہ کے 50 ڈرم قصور شہر کے مختلف علاقوں میں لگوائے۔اس موقع پر عالم عطاری نے ذمہ داران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں دورِ حاضر کے مطابق جدید ڈرم بھی تحفظ اوراقِ مقدسہ کے لئے لگوانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ : محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)