23 شوال المکرم, 1446 ہجری
شعبہ
تحفظ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکپتن دربار شریف سے
متصل مسجد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹر
عدنان عطاری، مولانا عابد نسیم عطاری مدنی، انصر عطاری سمیت مقامی ذمہ داران نے
شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ محمد شاہ نواز احمد عطاری نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شرکا کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع فیضانِ مدینہ منڈی موڑ میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)