دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیرِ اہتمام 4 جنوری2023ء بروز بدھ جامع مسجد نرگس صدر کینٹ لاہور میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگران شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے شعبہ ذمہ داران کی تربیت کی۔
اس موقع پر شعبہ ذمہ دار صوبہ پنجاب محمد رضا عطاری اور
لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری نے
نگران شعبہ کو بریفنگ دیتے ہوئے اپنی اپنی ڈویژنز میں ہونے والے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز شعبے کی خودکفالت کے حوالے سے اب تک کی جانے والی
کوششوں سے آگاہ کیا ۔
بعدازاں مبلغ ِدعوتِ اسلامی محمد شاہنواز عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کو سال 2023 ء کے اہداف کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور ذمہ داران کو ان اہداف
کے پورا کرنے کا ذہن دیا نیز بارہ 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ تحفظ اوراقِ
مقدسہ کے باکسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ شعبے کی خودکفالت کرنے کے حوالے سے نکات بتائے ۔
ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی
کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھتے ہوئے سال 2023 ءکے دیئے جانے والے اہداف پورے
کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد
ناصر عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ، کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)