22 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 26 دسمبر 2022ء کو تحصیل کلرسیداں
راولپنڈی میں سٹی ذمہ دار محمد بلال عطاری اور تحصیل نگران کلرسیداں معظم بلال عطاری نے اوراقِ مقدسہ کے تحت نصب کئے
گئے باکسز کا وزٹ کیا۔
بعدازاں
قریبی مسجد میں مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں سٹی ذمہ دار محمد بلال عطاری
نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔
مزید
نئے مقامات پر اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے نئے باکسز اور ڈرم نصب کرنے کے بارے میں نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئے۔
آخر میں 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: خادم
اوراقِ مقدسہ محمد اویس عطاری، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)