22 شوال المکرم, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا
انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹر عدنان عطاری، قمر عطاری ،مبشر عطاری اور اہل محلہ سمیت دیگرنمازی حضرات نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ
اسلامی نگران شعبہ محمد شاہ نواز احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز انہیں اوراقِ مقدسہ کا ادب کرنے کا ذہن دیتے
ہوئےاپنے گھروں اور محلوں میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے باکسز نصب کرنے کی ترغیب
دلائی ۔
اس کے
علاوہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دیتے
ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس
پر اہلِ محلہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)