15جنوری2023 ء بروز اتوار مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں  قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں محافظین اوراق مقدسہ اور سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ محمد شاہنواز احمد عطاری نے شعبے کی سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے متعلق اسلامی بھائیوں کو اچھے اچھے طریقے بتائے نیز دورانِ تربیت شرکا کو آئندہ کے لئے اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار پنجاب اور فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی وہاں موجود تھے۔(رپورٹ : الله دتہ عطاری فیصل آباد میٹروپولیٹن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)