22 شوال المکرم, 1446 ہجری
298 روڑ فیضان
مدینہ گوجرہ شہر میں اوراقِ مقدسہ کی
حفاظت کے لئے نئے ڈرم لگائے گئے
Tue, 4 Oct , 2022
2 years ago
اوراقِ مقدسہ کی حفاظت
کرنے اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے ایک شعبہ بنام تحفظِ اوراقِ مقدسہ قائم کیا جس میں
ذمہ دار اسلامی بھائی علاقوں میں جمع ہونے والے اوراقِ مقدسہ محفوظ مقام تک پہنچاتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 2 اکتوبر
2022ء بروز اتوار شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 298 روڑ فیضان مدینہ گوجرہ شہر میں مبلغِ دعوت اسلامی قاری محمد بشارت عطاری،
گوجرہ تحصیل نگران قاری محمد حبیب اللہ عطاری، محمد شاھد عطاری اور ڈویژن ذمہ دار محمد عمران سلطانی عطاری نے ربیع الاول شریف کی آمد پر اوراق ِمقدسہ
کے 4 نئے ڈرم لگائے جبکہ قاری بشارت عطاری
نے 12 ڈرم اور محمد شاہد عطاری نے 5 ڈرم
لگانے کی نیتیں کیں۔
اس موقع پر علاقے کے عاشقان رسول نے دعوت اسلامی کے اس نیک کام کو خوب سراہا اور
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: الله دتہ عطاری ٹاؤن ذمہ دار و سٹی فیصل آباد ، کانٹینٹ: غیاث
الدین عطاری )