شیخوپورہ موڑنزد بس اسٹاپ
فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ
ذمہ داران کی میٹنگ
پاکستان کے شہر
گوجرانوالہ میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 26 اکتوبر 2022ء بروز
بدھ شیخوپورہ موڑنزد بس اسٹاپ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت
کی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ
دار حاجی رضا عطاری اور ڈویژن ذمہ دار عثمان عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے
ہوئے سابقہ 2 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز
اور تمام مدنی مراکز میں اوراقِ مقدسہ کے بڑے باکسز لگانے کے حوالے سے چند اہم
امور پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نےشرکاسے
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور شعبے کو خود کفیل کرنے پر کلام کیا جبکہ 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے
ٹیلی تھون سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ
ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)