دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 27 اگست 2022ء بروز ہفتہ فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ لاہور اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اوراقِ مقدسہ کے کارخانے میں مختلف جدید باکسز کا جائزہ لیا اور وہاں موجود کام کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)