
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 14ستمبر2021ءبروزمنگل اورنگی ٹاؤن کراچی میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ داران کے
درمیان تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے کام کے متعلق اہم نکات پر بات ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ
پاکستان شعبہ تحفّظ اوراق مقدّسہ شاہ نواز عطاری کا کراچی ریجن اورنگی ٹاؤن کابینہ میں آنا ہوا جس میں انہوں نےذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شعبے کے کام کوخوب
سراہا۔مزید شعبے کے کام میں بہتری لانے کو حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
بعد ازاں نگرانِ
شعبہ نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل چوک پر واقع اوراقِ مقدّسہ
اسٹور کا دورہ کیا اور مقدّس اوراق کے ڈبّے (boxes) تیّار کرنے کے لئے کارخانہ بنانے کاذہن دیا۔(رپوٹ: عبدالرّحمان عطّاری رکن
کابینہ اورنگی ٹاؤن شعبہ تحفّظ اوراق مقدّسہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوت اسلامی
کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت 11 ستمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن میں پاکپتن زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں اراکین کابینہ اور محافظین ِاوراقِ مقدسہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر ریجن
ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید
بہتری کے لئے نئے اہداف دیئے نیز شعبے کو خودکفیل کرنے کے حوالے سے ذہن دیا۔( رپوٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل
آباد ریجن کارکردگی ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی
کے تحت 9ستمبر2021ءبروزجمعرات اورنگی ٹاؤن کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اس اجتماعِ
پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی بعدازاں رکنِ شوریٰ شعبہ
تحفّظِ اوراق ِمقدّسہ کے بستے (اسٹال) پر آئے اور اس شعبے کے کام کے حوالے سے کلام
کرتے ہوئے اس کام کو سراہا۔
رکنِ شوریٰ نے
اوراق ِ مقدسہ کا ادب کرنے،اسکو اٹھا کر
محفوظ کرنے اور ٹھنڈا کرنے کی اہمیت بتائی مزید شرعی احتیاطوں کے حوالے سے رہنمائی
کی نیزآخر میں رکنِ شوریٰ نے اپنی دعاؤں سےبھی نوازا۔(رپوٹ: عبدالرّحمان
عطّاری رکن کابینہ اورنگی ٹاؤن،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت
4ستمبر2021ءبروزہفتہ ریجن ذمہ دار
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ
محمد رضا عطار ی نے جنوبی لاہور زون کے
ذمہ دار محمد ناصر عطاری اور دیگرذمہ داران کے ہمراہ رحمان سٹی شاہدہ میں موجود شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے کارخانے کا
وزٹ کرتے ہوئے وہاں موجود مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے بنے والے باکسز کا جائزہ لیا۔
ریجن ذمہ دار
نے اسلامی بھائیوں کو نئے باکسز بہتر اور
خوبصورت انداز میں بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: محمد
وارث عطاری رکن کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 4ستمبر2021ءبروزہفتہ فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ
لاہور میں لاہور جنوبی زون کے شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ ہوا۔اس موقع پر لاہور ریجن ذمہ دار محمد
رضا عطاری نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ لاہور زون کا مدنی مشورہ کرتے ہوئے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کو سوفٹویر انٹری کے ذریعے کارکردگی اور تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے باکسز کے انٹر کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔
ریجن ذمہ دار
نے اسلامی بھائیوں کو تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے حوالے سے کوشش کرنے کے فضائل پر بیان
کئےاور انہیں اس حوالے سےعملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیاساتھ ہی تحفظ ِاوراقِ
مقدسہ کے دینی کاموں کو بڑھانے،12 دینی کاموں کو اپنے اوپر
نافذکرنے کا ذہن دیتے ہوئےہر ماہ
پابندی کے ساتھ 3 دن کے مدنی قافلوں میں بھی سفر کرتے رہنے کی نیتوں کا اظہار کروایا۔(رپوٹ: محمد
ناصر عطاری رکن زون لاہور جنوبی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یومِ دعوتِ اسلامی کے سلسلے میں شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کا بذریعہ زوم انٹر نیت مدنی مشورہ
.jpg)
یومِ دعوتِ اسلامی کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی شاہد عطاری مدنی نےیکم ستمبر2021ءبروز
بدھ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کا بذریعہ زوم انٹر نیت مدنی مشورہ کیا ۔اس مشورے میں رکنِ شوریٰ نے مدنی پھول دیتے
ہوئے کہا کہ 3،4،5 ستمبر کو مدنی چینل پر
نشر کئے جانے والے سلسلوں میں اورقِ مقدسہ کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی نیز رکنِ شوریٰ نے یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے
علما،شخصیات ،ڈپٹی کمشنرز اور شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں سے
تاثرات لینے اور ویڈیو بنانے کے بارے میں ذہن دیا۔(رپوٹ:جہانزیب عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاہور میں اوراق مقدسہ کے نئے طرز پر بنائے
گئےکارخانے میں ذمہ دران کی شرکت
.jpeg)
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کےتحت 29اگست2021ءبروز اتوار نگرانِ کابینہ
فروز پور روڈ لاہور شمالی شہباز عطاری، رکن زون شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ لاہور شمالی
عالم عطاری نے دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی کے ہمراہ شاہدرہ لاہور میں فیضان مکہ مدینہ
رحمان سٹی میں اوراق مقدسہ کے نئے طرز پر
بنائے گئےکارخانے کا وزٹ کیا۔
اس موقع پررکن زون لاہور شمالی عالم عطاری نے
نگران کابینہ اور دیگر ذمہ داران کو شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ اور جدید کاخانے کے حوالے سے آگاہی دی ۔
اس دوران نگران کابینہ نے شعبے کے کاموں کوخوب
سراہتے ہوئے اپنی کابینہ فروز پور روڈ لاہور میں بھی اسی طرزپر ایک جدید کارخانہ لگا کر دینے کی نیت فرمائی تاکہ اس شعبے کےدینی کاموں
کو جدید طرز پر کیا جا سکے۔
اسلامی بھائیوں نے 2 ستمبر2021ء یوم دعوت اسلامی
کے حوالے سے شکریہ امیر اہل ِسنت کے نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ 3,4,5 ستمبر 2021ءجمعہ ،ہفتہ اور اتوار مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کی بھی نیتیں کیں۔(رپوٹ: محمد ناصر عطاری رکن زون شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ لاہور جنوبی ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت پنجاب کے شہر
لیہ چوک اعظم میں 27 اگست 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لیہ زون کے اراکین
کابینہ اور محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔
رکن
شعبہ ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے
کو مزید ترقی اور بہتری کی طرف گامزن کرنے کا ذہن دیا۔بعد ازاں محمد عدنان ساجد
عطاری نے مدنی کارخانے کا وزٹ بھی کیا۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری،
کارکردگی ذمہ دار فیصل آباد ریجن، Content: Mohammad Hussain Attari)

25اگست2021ء بروزبدھ رکنِ زون عمران عطاری نے
دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ گوجرہ زون کی گوجرہ اطراف کابینہ
کا مدنی مشورہ کیاجس میں اہلِ محبت اسلامی بھائیوں سمیت محافظین اوراق مقدسہ نے
شرکت کی۔ (رپوٹ:
اللہ دتہ عطاری فیصل آباد ریجن کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے تحت 21 اگست 2021ء کو اسلام نگر فیصل آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اور محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔
بن
قاسم زون کے محمد ندیم عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شعبے کو مزید ترقی اور
بہتری کی طرف گامزن کرنے کا ذہن دیا۔ بعد ازاں محمد ندیم عطاری نے اوراق مقدسہ کے
کارخانے کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر رکن شعبہ ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری بھی موجود
تھے۔ (رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری، کارکردگی ذمہ دار فیصل آباد ریجن، Content:
Mohammad Hussain Attari)

دعوت ِ اسلامی کے تحت ریجن ذمہ دار تحفظ اوراق
مقدسہ محمد رضا عطاری ہزار زونKPK کے وزٹ پر گئےجہاں انہوں نے زون ذمہ دار
محمد واثق عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایبٹ آباد میں مقدس اوراق کے تحفظ کے
لئے کام کرنے والی ایک تنظیم کے صدر مولانا محمد اسماعیل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تحفظ ِاوراق مقدسہ کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس مقدس کام کے حوالےسے امیر اہل ِسنت کی خصوصی
توجہ اور محبت کے بارے میں بھی بتایانیز پاکستان کے دوسرے شہروں میں مقدس اوراق کے
تحفظ کے لئے ہونے والے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر مولانا محمد اسماعیل نے
دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے کام کو خوب سراہا ساتھ ہی دعوت اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کی
یقین دہانی کروائی۔(محمد وارث
عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ پاکپتن میں شعبہ تحفظِ اوراق ِمقدسہ پاکپتن زون کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ڈویژن تا کابینہ سطح کے ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکن ِمجلس ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری نے کارکردگی
کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر شرکاکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شعبےمیں مزید
بہتری کیلئے نئے اہداف دیئےجس پر شرکا نے شعبے کے کام کو مزید احسن انداز سے کرنے
کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپوٹ:اللہ دتہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )