24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19 جون 2022ء بروز
اتوار شاہدرہ لاہور میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد
عالَم عطاری نے ”اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کی اہمیت“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کو
بڑھانے کا ذہن دیا اور نئی تنظیمی کار کے مطابق کام کرنے کے متعلق ذہن سازی کی۔
اسی طرح ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کو خود کفیل کرنے
نیز عطیات بکس و بستوں کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)