.jpg)
20 اگست 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری اور مکتبۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے گھروں میں تحفظ اوراق مقدسہ
کا بکس لگانے کے حوالے سے گفتگو فرمائی اور اسے مکتبۃ المدینہ سے Sell out کرنے پر مشاورت کی۔ مدنی
مشورے میں Management اور انتظامات کے حوالےسے گفتگو کی گئی جبکہ رکن شوریٰ نے شعبے کے حوالے سے مزید مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام لاہور ریجن میں شجر کاری
مہم کا سلسلہ ہوا۔
شجر
کاری میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ نگران شاہنوا زعطاری، ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری اور ایڈمنسٹریٹرقرآن بورڈ لاہور عمر دراز سمیت دیگر
ذمہ داران کے پودے لگائے۔ (رپورٹ: محمد وارث عطاری، رکن کابینہ شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ)
محمد شاہنواز عطاری کی لاہور
میں قرآن بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر عمر دراز سے ملاقات

پچھلے
دنوں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے نگران محمد
شاہنواز عطاری نےریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ لاہور
میں قائم قرآن بورڈ کے دفتر کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر آفیسر عمر دراز سے ملاقات کی۔
محمد
شاہنواز عطاری نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور جس پر عمر دراز نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی
کارکردگی کو سراہا اور دعوت اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
(رپورٹ: محمد وارث عطاری، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 5
اگست 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں فیصل آباد زون کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں ڈویژن اور کابینہ سطح کے اراکین نے شرکت کی۔
رکن
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ڈاکٹر محمد عدنان ساجد عطاری نے اوراق مقدسہ کے کام کو مزید
بہتر انداز سے کرنے پر گفتگو کی اورکارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر
شرکا کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ آخر میں شعبے کی مزید بہتری کے لئے نئے اہداف دیئے
گئے۔ (رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری، کارکردگی ذمہ دار
ریجن فیصل آباد)

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جڑانوالہ
میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین ڈویژن اور کابینہ نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار ڈاکٹر محمد عدنان عطاری نے ذمہ داران کو خود بھی مدنی قافلے میں سفر کرنے
اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ مدنی مشورے میں
نگران زون نے شعبے کی مزید بہتری کے لئے نئے اہداف دیئے جبکہ اس موقع پر شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے نئے رکن زون کو بھی مقرر کیا گیا۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، کارکردگی ذمہ دار ریجن فیصل آباد )
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاوُن لاہور میں
ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ ہوتا
رہتا ہےپچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ذمہ داراسلامی بھائی نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت فرماتے ہوئے تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے بکس کی انٹری کرنے
کے حوالے سےرہنمائی کی۔ مبلغِ دعوت اسلامی نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی
پھولوں سے آگاہ کیا ساتھ ہی دینی کاموں
کو اپنے اوپر نافذ کرنے کا ذہن دیا نیز
شعبے کےدینی کاموں میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی ۔(رپوٹ: محمد ناصر عطاری رکن زون لاہور)
ذمہ داران کی حکومت پنجاب قراٰن بورڈ لاہور کے
ایڈ من آفیسر جناب عمر دراز سے ملاقات
.jpg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت لاہور میں 3اگست2021ء بروز منگل نگران ِمجلس شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ شاہ نواز عطاری نے ریجن وزون ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ حکومت پنجاب قراٰن بورڈ لاہور کے ایڈ من آفیسر جناب عمر دراز
سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش
کئے اور اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئےبھر
پور کوششیں کرتے رہنےکا اظہار کیا۔ نگران ِمجلس نے ایڈ من آفیسر عمر درازکو اس سلسلے میں اب تک دعوت ِاسلامی کی طرف سے کی
جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا جس میں قراٰن ِمحل کی تعمیرات، اوراق مقدسہ کے لئےنئے جدید بڑے ڈرم اور دیگر
چھوٹےبکس شامل تھے جو تقریبًا 2 لاکھ کے قریب پاکستان کے مختلف شہروں میں لگ چکے
ہیں۔ ایڈ من آفیسردعوت ِاسلامی کی اس کاوش سے بہت خوش ہوئے اوردعوتِ اسلامی کےاس
کارِخیر میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین
دلاتے ہوئےامیر ِاہل سنت کے لئے انہوں
نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: محمد ناصر عطاری رکن زون لاہور )
نگران شعبہ محمد شاہنواز عطاری کا لاہور شمالی زون میں
اوراق مقدسہ کے دفتر کا وزٹ

30 جولائی 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ
اوراق مقدسہ کے نگران محمد شاہنواز عطاری نے ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری کے ہمراہ
لاہور شمالی زون میں قائم اوراق مقدسہ کے دفتر کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے ذمہ داران
سے ملاقات کی۔
محمد
شاہنوازعطاری نے ذمہ داران سے شعبے کے کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی
پھول بیان فرمایا۔
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

31 جولائی 2021ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں متعلقہ شعبے کے ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری، لاہور شمالی زون کے ذمہ دار محمد
عالم عطاری، لاہور جنوبی زون کے ذمہ دار محمد ناصر عطاری اور دیگر خادمین اوراق
مقدسہ نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں پچھلی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نئے اہداف طے کئے گئے۔ رکن زون
محمد عالم عطاری نے نماز کی پابندی کرنے، رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور اسے پُر
کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
ریجن
ذمہ دار محمد رضا عطاری نے بھی ذمہ داران
کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
.jpeg)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جھنگ زون کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہ نواز عطاری، ریجن نگران ڈاکٹر عدنان عطاری اور نگران
زون نے شعبے کے دینی کاموں کا آگے بڑھانے کے اہداف دیئے جبکہ ان تمام کاموں کو پایۂ تکمیل پہچانے کے لئے ٹیم بھی تشکیل دی۔
(رپورٹ:
محمد عمران عطاری،رکن کابینہ)
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت27 جولائی 2021ء کو لیہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن
سطح کےذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور نئے اہداف طے کرتے ہوئے
مقدس اوراق جمع کرنے لئے رکشوں پر کلام کیا۔ (رپورٹ: اللہ
دتہ عطاری، رکن کابینہ فیصل آباد زون)

دعوت
اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 28 جولائی 2021ء کو اوکاڑہ میں مدنی مشورہ
ہوا جس میں زون اور کابینہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ریجن
ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔ ریجن ذمہ دار نے اسٹور اور کارخانےکا وزٹ کرتے ہوئے نگران زون
سے مشاورت کی۔ (رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری، رکن کابینہ فیصل آباد زون)