رکنِ شوریٰ حاجی اسدعطاری مدنی کاشعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کےکارخانےکادورہ
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کےتحت
23نومبر2021ءبروزمنگل فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی کادینی کاموں کےسلسلےمیں جامعۃ المدینہ( بوائز) فیضان امام غزالی رحمۃ اللہ
علیہ کے وزٹ کاشیڈول رہاجس کے بعد رکن شوریٰ نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نے فیضان مکہ مدینہ رحمان
سٹی میں قائم شعبے کے دینی کاموں کو
بڑھانے کے لئے دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق قائم کئے جانے والے کارخانےکابھی
وزٹ کیاجہاں اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کےلئے باکسز تیار
کرنے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔
اس دوران شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ لاہور شمالی
زون ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ( بوائز)کے اساتذہ ٔکرام سمیت دیگرذمہ داراسلامی بھائی
موجودتھے۔
رکن شورٰی نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی کوششوں
کو سراہا اور دور جدید کے مطابق مختلف نئے تیار کئے جانے والے باکسز پر
اپنے اطمینان کا اظہار کرتےہوئے ذوق وشوق کے ساتھ اپنے شعبے سمیت دعوتِ اسلامی کےدیگرشعبوں
کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر ذمہ دار ان نے اپنی اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ:محمد ناصرعطاری رکن ِکابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)