26 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کےتحت لاہور ریجن ذمہ دار
محمد رضا عطاری اور ریجن کارکردگی ذمہ دار محمد ناصر عطاری نے فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی کادورہ کیا جس دوران انہوں نے شعبہ تحفظِ اوراق ِمقدسہ کےذمہ دار اسلامی
بھائیوں کامدنی مشورہ کیا۔
ذمہ داران نےاسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئے کارخانے میں اوراق ِمقدسہ کے تحفظ کے لئے باکسز تیار کرنے کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا ۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو
سراہا اور مختلف نئے تیار کئے جانے
والے باکسز پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتےہوئے خوب ذوق و شوق کے ساتھ اپنے
شعبے کے دینی کاموں کو بڑھاتے رہنےکا ذہن دیا جس پروہاں موجودشعبے کے ذمہ دار ان نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور شعبے کےدینی کاموں کو بڑھاتے رہنے کاپختہ
عزم کیا ۔(رپورٹ:شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)