دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 27 جولائی 2021ء کو شیخوپورہ روڈ پر قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین زون، اراکین کابینہ اور محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔

رکن زون محمد آفتاب عطاری اور رکن ریجن محمدرضا عطاری نے ”نرمی کے پھل“ کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی اور پچھلے ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور اہداف طے کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کے تحفظ کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے۔ (رپورٹ: محمد دلشاد عطاری، گوجرانوالہ زون کارکرگی ذمہ دار)


دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق  مقدسہ کے تحت 16جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ دارالسلام ٹوبہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹوبہ کے زون اور کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شر کت کی۔

نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے شعبے کی ترقی اور مزید بہتری پر اہم نکات بیان کرتے ہوئے نئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: الله دتہ عطاری، رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 15 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ چیچہ وطنی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اوکاڑہ زون کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شر کت کی۔

نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے شعبے کی ترقی اور مزید بہتری پر اہم نکات بیان کرتے ہوئے نئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: الله دتہ عطاری، رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہ نواز عطاری نے شعبے کی ترقی اور مزید بہتری پر تفصیلی گفتگوکی اور نئے اہداف طے کئے جس پر شرکا نے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔ آخر میں ذمہ داران نے اپنی اپنی کارکردگی بھی پیش کی۔ (رپورٹ: الله دتہ عطاری، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ رکن کابینہ و معاون فیصل آباد زون)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت 9 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے شعبے کی ترقی اور بہتری پر تفصیلی گفتگو کی اور شعبے کی بہتری کے لئے اہداف طے کئےجس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: اللہ دتہ عطاری، رکن کابینہ شعبہ اوراق مقدسہ)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی لاہور ریجن کے ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شاہدرہ لاہور میں نئے بننے والے قرآن محل کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مدنی حلقہ لگایا جس میں شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

محمد رضا عطاری نے قرآن محل کی اہمیت پر بیان کیا اور شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے دینی کاموں کو بڑھانےکےحوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد ناصر عطاری، رکن زون لاہور)


دعوت اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 4 جولائی 2021ء کو لاہور ریجن داتا صاحب کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ محمد رضا عطار ی اور لاہور شمالی زون کے ذمہ دار محمد عالم عطاری نے پچھلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف طے کئے۔ نگران ریجن نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور اپنے ذمہ دار کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


 شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ریجن ذمہ دار محمد رضا عطاری اور زون ذمہ دار محمد عالم عطاری نے لاہور شمالی زون کے اراکین کابینہ مدنی مشورہ لیا۔ اس مدنی مشورے میں پچھلے ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نئے اہداف طے کئے گئے بالخصوص 12 دینی کام بڑھانے کے حوالے سے اراکین کابینہ کو اپنے آپ کو عملی طور پر شرکت کرنے اور خود کوشش کر کے دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی نیکی کی دعوت دے کر ساتھ شامل کرنے کا ذہن دیا ۔ ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں لازمی طور پر سفر کرنے کا بھی ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری رکن کابینہ )

پچھلے دنوں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے مدنی عطیات اور پچھلے چار ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ رکن شوریٰ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے اور شعبے میں آنے والی کمزوریوں کو دور کرنے کا ذہن بھی دیا ۔اس موقع پر شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے لئے آفیشل طور پر UAN نمبر بھی جاری کیا گیا۔

UAN#03175022226


 شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، شمالی لاہور زون، میاں میر کابینہ ، گھڑی شاہو ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ محمد رفیق عطاری اور کابینہ تحفظ اوراق مقدسہ کے خادمین نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار لاہور شمالی زون محمد عالم عطاری نے مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ کے لئےاپنے شعبے کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا ۔

نگران کابینہ محمد رفیق عطاری نے ایک لوڈر رکشہ مقدسہ اوراق کے تحفظ کے لئے لینے اور اپنی کابینہ میں دیگر عاشقانِ رسول کے جامعات میں بھی تحفظ اوراق مقدس بکس لگانے کی نیت کی ۔ اسلامی بھائیوں کو اس مقدس کام کے فضائل کو مد نظر رکھتے ہوئے دل لگا کر دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا ۔

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 مئی 2021ء بروز جمعرات فیضان مکہ مدینہ، ڈویژن رحمان سٹی شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور نگران زون لاہور شمالی حاجی محمد نعیم خان عطاری نے جدول کیا جس میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران و اہل علاقہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران زون لاہور شمالی حاجی محمد نعیم خان عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا۔ ڈویژن رحمان سٹی کے مختلف علاقوں کے وزٹ اور شخصیات کے ساتھ ملاقات کی۔

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے مدنی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور ایک گاڑی اوراق مقدسہ سے بھروا کر قرآن محل کی طرف روانہ کروائی ۔نگران زون نے اس دوران اسلامی بھائیوں کو دعاؤں سے نوازا اور اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے اپنے مدنی پھول عطا فرمائے۔

مزید مبلغ دعوت اسلامی نے 28,29 اور 30 مئی بروز جمعہ ہفتہ اور اتوار کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا بھی ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری رکن زون لاہور )

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 مئی 2021ء بروز بدھ کابینہ لاہور، ڈویژن امامیہ کالونی شاہدرہ مریدکے میں محمد نجف عطاری ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ نے جدول کیا جس میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران و اہل علاقہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محمد نجف عطاری ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے دینی کاموں کےحوالے سے بیان فرمایا۔ مدرستہ المدینہ فیصل پارک کے ناظم جناب عبدالمجید عطاری صاحب سے ملاقات کی۔ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور اوراق مقدسہ کے تحفظ کرنے کے فضائل بھی بیان کئے۔ اسلامی بھائیوں کو اس دینی کام کے لئے عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری رکن زون لاہور)