شعبہ  تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران مجلس شعبہ اوراق مقدسہ اور ریجن ذمہ دار اوراقِ مقدسہ کا ہزارہ زون کا شیڈول ہوا جہاں نگران کابینہ ایبٹ آباد سے ملاقات کی اور شعبے کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں تربیتی مدنی پھولوں سے نوازا اور بعد عشاء جامعہ محمدیہ کریمہ کے مہتم اعلیٰ علامہ مولانا مفتی بصیر رازی صاحب سے ملاقات بھی کی۔ نگران مجلس نے جدول مانگل کے علاقے جبہ ابدال میں بھی وزٹ کیا جہاں علماء سے بھی ملاقاتیں کیں۔ مدرستہ المدینہ اور تحفظِ اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ بھی کیا۔

دوسری جانب نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے نگران حافظ علامہ محمد افضل مدنی اور رضا عطاری کے ہمراہ کشمیر کا جدول کیا ۔ مختلف قرآن محل کا وزٹ کیا گیا اور مقامی علماء اکرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا۔


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 مئی 2021ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران زون فیصل آباد حاجی عرفان عطاری مدنی نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں زون سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران زون حاجی عرفان عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں شعبے کے نظام کا جائزہ لیا اور اہداف عطا فرمائے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رکن مجلس محمد عدنان عطاری بھی موجود تھے، شعبہ کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔تحائف بھی تقسیم کیے ۔ (رپورٹ: اللہ دتہ رکن کابینہ و زون )


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام23مئی 2021ء بروز اتوار ریجن ملتان، زون بہاولپورمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار عبدالحمید عطاری نے مسجد کے آداب کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے سابقہ مدنی مشورے کے اہداف پر کلام کیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔ 12دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 11جون2021ء کے مدنی قافلے کے اہداف طے کئے۔

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 مئی 2021ء بروز منگل فیضان مدینہ  گوجرانوالہ، شیخوپورہ موڑ بس اسٹاپ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون ، اراکین کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس شاہ نواز عطاری و رکن ریجن رضا عطاری نے احساس ذمہ داری کے ساتھ ساتھ نماز پڑھنے کے فضائل اور نہ پڑھنے کے عذابات پر بیان کیا نیز اس موقع پر شعبے کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر کرنے پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: محمد دلشاد عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ و کارکردگی ذمہ دار)

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  19 مئی 2021ء کو پنجاب ، ریجن اسلام آباد، زون چکوال میں مقدس اوراق شعبے کے کام کا آغاز ہوا جس میں رکن کابینہ خادم اوراق مقدسہ اور رکن مالیات چکوال رفاقت عطاری نے شرکت کی۔

رکن زون اوراق مقدسہ سید نعمان مدنی عطاری نے اوراق مقدسہ کے ادب کے موضوع پر مدنی پھول دیتے ہوئے مقدس اوراق کے اداب کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: رکن کابینہ جہلم کابینہ اوراق مقدسہ عثمان عطاری )

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد ، جڑانوالہ زون میں فیصل آباد ریجن کے ریجن ذمہ دار و رکن مجلس محمد عدنان عطاری نے جڑانوالہ زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا

مدنی مشورے میں مدنی عطیات کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو مزید دعوت اسلامی کیلئے چندہ جمع کرنے کے اہداف دئیے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ سابقہ اہداف پورے ہونے پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی تقسیم کئے۔ مزید اس حوالے سے نگران زون نے خصوصی تعاون کیا اور اس موقع پر شعبے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلیے تبادلہ خیال ہوا۔ (رپورٹ:اللہ دتہ رکن کابینہ و زون )


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 10 اپریل 2021ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ ریجن لاہور، زون و کابینہ گوجرانوالہ، ڈویژن پیپلز کالونی شیخوپورہ موڑ بس اسٹاپ فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن زون و رکن کابینہ اور محافظ اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔

محمد رضا عطاری رکن ریجن نے اوراق مقدسہ کا کام بڑھانے، رمضان عطیات اکٹھے کرنے اور بڑھانے کے بارے میں مدنی پھول عطا کئے۔ (رپورٹ: محمد دلشاد عطاری کارکردگی ذمہ دار گوجرانوالہ زون)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہزارہ زون، حویلیاں کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار نے شرکت کی ۔

ذمہ دار لاہور ریجن محمد رضا عطاری نے اوراق مقدسہ کے تحفظ پر گفتگو کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کو تحفظ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ آخر میں نگران کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار س کو نئے بکس پیش کیے ۔( ابو صادق محمد واثق عطاری رکن زون ہزارہ اوراق مقدسہ)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہری پور ہزارہ زون میں مدنی حلقہ ہوا جس میں پرنسپل اور اسکول کے ایم ڈی نے شرکت کی۔

ذمہ دار لاہور ریجن محمد رضا عطاری نے اوراق مقدسہ کے تحفظ پر گفتگو کرتے ہوئے اوراق مقدسہ کو تحفظ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔( ابو صادق محمد واثق عطاری رکن زون ہزارہ اوراق مقدسہ)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  کے زیر اہتمام 06 اپریل 2021ء بروز منگل کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کراچی ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں آئندہ کے اہداف طے ہوئے ۔

مدنی عطیات، پیشگی وعملی جدول ، ایک ماہ مدنی قافلہ، ڈیٹا انٹری اور 12 دینی کاموں پر کلام ہوا ۔ اس مدنی مشورے میں بن قاسم زون ایسٹ ملیر کورنگی زون ساؤتھ سینڑل زون کے رکن زون نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: رکن زون شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد ندیم عطاری)


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 03 اپریل 2021ء بروز ہفتہ لاہور ریجن ، زون و کابینہ حافظ آباد، ڈویژن جلالپور بھٹیاں فیضان مدینہ میں زون ذمہ دار محمد عمران عطاری نے خادمین اوراق مقدسہ ذمہ دار اور فنانس آفس ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رکن زون محمد عمران عطاری نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں شعبے کی اِن اور آؤٹ کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور رمضان عطیات کی کارکردگی کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری رکن زون )

تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 مارچ 2021ء بروز اتوار ریجن پنجاب، زون فیصل آباد، کابینہ پینسرہ، ڈویژن ڈیڈنوال 276 میں ڈویژن ذمہ دار اوراق مقدسہ اور رکن زون محمد عمران عطاری نے سیاسی وسماجی شخصیت میاں تہذیب طبی صاحب سے ملاقات کی اور ان کو اپنے شعبہ کا تعارف کروایا اور ان سے تاثرات بھی لئے۔ (رپورٹ: محمد عمران عطاری رکن زون)