شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3اپریل2021 ء بروز ہفتہ لاہور ریجن ، زون و کابینہ حافظ آباد ، ڈویژن جلالپور بھٹیاں فیضان مدینہ میں زون ذمہ دار محمد عمران عطاری کا جدول رہا۔

محمد عمران عطاری نے خادمین اوراق مقدسہ ، فنانس آفس ذمہ دار اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں شعبے کی اِن اور آؤٹ کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور رمضان عطیات کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری رکن زون )

تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3اپریل 2021 ء بروز ہفتہ فیصل آباد ، ڈی گراؤنڈ کی ڈویژن ڈی ٹائپ میں محافظ تحفظ اوراق مقدسہ و رکن کابینہ نے باکسز کا جائزہ لیا جو بوکسز اور ڈرم بھر چکے تھے ان کو خالی کیا اور باردانہ میں ڈال کر قرآن محل تک پہنچایا۔

اس موقع پر مختلف اسلامی بھائیوں اور شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ بھی رہا ۔ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے چندہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی مزید اس موقع پر ڈویژن نگران بھی ساتھ تھے۔ نیو ڈرم اور بوکسز لگانے کا سلسلہ مزید جاری ہے۔(رپورٹ: رکن کابینہ و فیصل آباد زون۔الله دتہ عطاری )

دعوتِ اسلامی کے تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ذمہ دار مجلس تحفظ اوراق مقدسہ محمد آصف عطاری نے لاہور میں فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کیا اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی چینل اپلی کیشن کا تعارف پیش کیا اور مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اوراق مقدسہ کے تحت 19 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی بھٹیاں میں مدنی مشورہ ہوا جس میں خادمین اوراق مقدسہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد عمران عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے رمضان عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا اور مدنی پھول بیان کئے۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری، زون ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 19مارچ 2021 ء بروز جمعۃ المبارک لاہور ریجن،  حافظ آباد زون ، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن غربی میں محافظ اوراق مقدسہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے اوراق مقدسہ کے باکسز کا جائزہ لیا جو باکسز فل ہو چکے تھے ان کو خالی کیا اور بار دانوں میں ڈال کر اسٹور میں جمع کئے۔ اسٹور میں جو مقدس اوراق کے باردانے جمع تھے ان کو لوڈ کرکے رکشے کے ذریعے قرآن محل کے لیے روانہ کئے۔ اس موقع پر مختلف اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ: رکن زون محمد عمران عطاری )


کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن شرقی میں اوراقِ مقدسہ بکس خالی کرنے کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 19مارچ 2021 ء بروز جمعۃ المبارک لاہور ریجن، حافظ آباد زون ، کابینہ حافظ آباد کی ڈویژن شرقی میں محافظ اوراق مقدسہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے اوراق مقدسہ کے باکسز کا جائزہ لیا جو باکسز فل ہو چکے تھے ان کو خالی کیا اور بار دانوں میں ڈال کر اسٹور میں جمع کئے۔ اسٹور میں جو مقدس اوراق کے باردانے جمع تھے۔ ان کو لوڈ کرکے رکشے کے ذریعے قرآن محل کے لیے روانہ کئے۔ اس موقع پر مختلف اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا سلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ: رکن زون محمد عمران عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ  کے زیر اہتمام 17 مارچ 2021ء بروز بدھ بن قاسم زون ، ڈویژن مکلی، ڈویژن ٹھٹہ ، گجو، دھابیجی اور گھارو کی مختلف مسجدوں اورمدارس سےاوراق مقدسہ اٹھانے کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: رکن زون شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد ندیم عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے زیر اہتمام 16مارچ 2021 ء بروز منگل لاہور ریجن ، حافظ آباد زون کی حافظ آباد کابینہ کی ڈویژن جلالپور بھٹیاں میں محافظ اوراق مقدسہ نے اوراق مقدسہ کے باکسز کا جائزہ لیا ۔ فل ہوجانے والے باکسز کو خالی کیا اور بار دانوں میں ڈال کر اسٹور میں جمع کئے۔ اس موقع پر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری رکن زون)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کامونکی میں مختلف مقامات پر نصب اوراقِ مقدسہ کے بکس خالی کئے گئے۔ذمہ داران نے جہاں کوششیں کیں وہیں پر اہل محلہ اور دیگر عوام نے بھی اس کارِ خیر میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اہلِ علاقہ نے دعوتِ اسلامی کی اس کا وش کو خوب سراہا۔


شعبہ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی کے تحت 16 مارچ2020ء کو رکن زون محمد اکرم عطاری نے شجاع آباد کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں ڈویژن ذمہ دار اور مقامی عاشقان رسول سے ملاقات کی۔ رکن زون نے انہیں مقدس تحریرات اور اوراق مقدسہ  کا ادب کرنے اور علاقے میں نئے باکسز لگانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: شوکت عطاری، ڈویژن ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام  16 مارچ 2021ء بروز منگل کراچی ساؤتھ سینٹرل زون، رنچھوڑ لائن کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ اور دیگر اسلامی بھایوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار آصف عطاری نے اوراق محفوظ کرنے کے لئے اسٹور باکسز زیادہ سے زیادہ لگانے کی ترغیب دلائی۔ اوراق مقدسہ کے کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: محمد علی عطاری زون ذمہ دار ساؤتھ سنٹرل زون)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام  16 مارچ 2021ء بروز منگل کراچی ساؤتھ سنٹرل زون میں وزٹ کا سلسلہ ہوا جس میں کراچی ریجن ذمہ دار آصف عطاری نے شخصیت اسلامی بھائی سے ملاقات کی اور ماڑی پور اسٹور میں ہونے والی تعمیرات کے حوالے سےبریف کیا۔(رپورٹ: محمد علی عطاری زون ذمہ دار ساؤتھ سنٹرل زون)