16 جون 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ تحفظِ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ کے متعلقہ رکنِ شوریٰ ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی، نگران شعبہ، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کی پچھلی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس شعبے کو خود کفیل بنانے سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا اور (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026ء کے اہداف طے کئے۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ شعبہ اوراقِ مقدسہ کس طرح کام کرتا ہے۔مزید آپ کا کہنا تھا کہ شعبہ اوراق ِمقدسہ پاکستان کے 644 شہروں میں کام کر رہا ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

الحمد للہ عزوجل شعبہ اوراقِ مقدسہ کے تحت اب تک کم و بیش 2 لاکھ267 باکسز مدارس المدینہ، مساجد، مارکیٹس اور بازاروں سمیت مختلف جگہوں پر لگ چکے ہیں جسے ہر دوسرے ہفتے کے بعد خالی کرنے کا طے پایا ہے۔

اسی طرح مختلف شہروں میں 2 ہزار بڑے ڈرم اور 20 ہزار274 گھریلو بکس لگائے گئے ہیں جبکہ پاکستان بھر میں 476 اوراقِ مقدسہ کے اسٹور ہیں جہاں اوراق مقدسہ کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے نیز 650 قراٰن محل ہیں جہاں مستقل طور پر اوراق مقدسہ کو محفوظ کیا جاتا ہے۔مزیدکم و بیش 7 ہزار اسلامی بھائی رضاکارانہ طور پر اس شعبے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔قراٰن محل تک مقدس اوراق پہنچانے کے لئے کم و بیش 49 رکشے اور تین سوزوکی گاڑیاں بھی اس شعبے کے پاس ہیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ اسکولوں، کالجز اور مدارس میں بھی اس شعبے کے تحت کام کیا جارہا تاکہ ان میں مقدس اوراق رکھے جا سکیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)