دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ تحت ذمّہ داران نے پاکپتن زون میں مختلف مذہبی وسیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں  اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی ۔ذمّہ داران نے انہیں کتب ورسائل تحفے میں دی۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں: عمر مقبول (ڈی ایس پی) ، میاں معروف نقشبندی (گدی نشین آستانہ مرولہ شریف) ، ضیا٫شمس کھوکھر (سیاسی شخصیت) ، قمر محمود (تحصیل دار)۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


یٰسین پرتگال سے ملاقات 

Mon, 28 Oct , 2019
5 years ago

دعوت اسلامی  کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے 25 اکتوبر 2019ء کو لاہور کے ایک ہوٹل میں یٰسین پرتگال ساؤتھ افریقہ سے ملاقات ہوئی اورانہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیااور امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کتب و رسائل تحفے میں دیئے ۔ذمّہ داران نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کےتحت 24 اکتوبر2019ء کو ڈیرہ الہ یار زون میں قبائلی شخصیت سردار سلیم خان سیلاچی کے بھتیجے کے ایصالِ ثواب مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شخصیات اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔حلقے میں شرکت کرنے والے چند شخصیات کے نام یہ ہے: میر سالار خان سیلاچی (ڈپٹی سیکرٹری اسپورٹس) ، میر اکبر خان سیلاچی (ڈپٹی سیکرٹری اسپورٹس) ، میر اقبال سیلاچی (ریٹائرڈ ایس ڈی او واپڈا)۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ  داران نے 24 اکتوبر2019ء کو بلوچستان میں پولیس اہلکار اور افسران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔ چند پولیس اہلکار اور افسران کے نام یہ ہے: محمود نوتیزی (S.S.P انسٹیبلری فورس زونل کمانڈر) ، شکیل عباسی (آفس سپرینڈنٹ) ،ذیشان (آپریٹر) ، نصیر احمد(ونگ کمانڈر)۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ  داران نے 24 اکتوبر2019ء کو سرگودھا زون میں مختلف آفیسرز سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ دورانِ ملاقات اجتماع میلا د کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی ۔چند شخصیات کے نام یہ ہے۔ انسپکٹر قیصر عباس گجر (S.H.Oکینٹ) ، انسپکٹر فاروق احمد(انچارج آپریشن برانچ سرگودھا) ، انسپکٹر ملک الیاس اعوان (ایس ایچ او فیکٹرى ایریا) ، انسپکٹر حسیب ظفر (انچارج انویسٹى گیشن) ، انسپکٹر رب نواز خان (انویسٹى گیشن آفیسر) ، انسپکٹر خطیب الرحمان (انچارج انویسٹى گیشن)۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس ربطہ)


سندھ سیکریٹریٹ کا جدول 

Mon, 28 Oct , 2019
5 years ago

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمّہ  داران نےریجن نگران کے ہمراہ 24 اکتوبر2019ء کو سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوت دیتے ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔چند شخصیات کے نام یہ ہیں : عبدالحليم شیخ (سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن)، افضل(ڈپٹی سیکریٹری)،شمس الدين شیخ(ہوم ڈیپارٹمنٹ)،ذوالفقار (سیکشن آفیسر ایجوکیشن) ، نوید احمد (سیکشن آفیسر ہوم) ، غلام عباس سومرو (PS ٹو اسپیشل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ)،سید امین (PS ٹو سیکریٹری مائنس ڈیپارٹمنٹ) ، عبدالغفار (PS ٹو سیکریٹری ایجوکیشن) ، زاہدحسین (PS ٹو سیکریٹری اریگیشن) ،لعل بخش( PA ٹو سیکریٹری اریگیشن) ، اصغر علی (PS ٹو سیکریٹری ایکسائز) ، عبدالرحیم (PS ٹو سیکریٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ)۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ  کے ذمّہ داران نے 24اکتوبر 2019ء کو کراچی میں غلام نبی میمن (I.G کراچی) اور مختلف آفیسرز سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کےوزٹ کی دعوت پیش کی اور ماہ ربیع الاوّل1441ھ کو سکیورٹی معاملات کے حوالے کلام کیا۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری،نگران مجلس رابطہ(


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ  کے ذمّہ داران نے 24اکتوبر 2019ء کو ڈسکہ میں محمد شاہد (D.S.P) اور جاوید گجر (S.H.O) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ذمّہ داران نےانہیں ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں دیا۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری،نگران مجلس رابطہ)


ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ 

Mon, 28 Oct , 2019
5 years ago

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ  کے ذمّہ داران نے 22اکتوبر 2019ء کو میر پور خاص زون میں ڈپٹی کمشنر آفس کا دورہ کیاجہاں انہوں نے جاوید بلوچ(S.S.P) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے ماہ ربیع الاوّل1441ھ کو ہونے والے صبح بہاراں کے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری،نگران مجلس رابطہ)


سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ

Mon, 28 Oct , 2019
5 years ago

دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ  کے ذمّہ داران نے 23اکتوبر 2019ء کو سندھ سیکریٹریٹ میں عبدالحلیم شیخ (سیکریٹری ایکسائز) اور مختلف افسران و عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کےوزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری،نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ  کے ذمّہ داران نے 24اکتوبر 2019ء کو چنیوٹ سٹى میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی۔ذمّہ داران نے ان سے اجتماع میلاد کے حوالے تبادلہ خیال بھی کیا۔چند شخصیات کے نام یہ ہے: قیصر محمود شیخ (اہم سیاسى شخصیت) ، میاں شوکت حیات (ضلعى صدر) ، رانا محمد نواز (چیف آفیسر ضلع کونسل) ،ملک محمد ندیم (D.S.Pٹریفک چنیوٹ) ، خادم حسین(S.H.O) ، اعجاز عمران (S.H.O) ، اظہر عباس (سیاسی شخصیت )۔ (رپورٹ:محمد قربان عطاری،نگران مجلس رابطہ)


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہو ا جس میں کراچی کے تین زون کے اراکینِ زون اور اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اراکینِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:محمد قربان عطاری،نگران مجلس رابطہ)