20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کےذمّہ داران
نے 30اکتوبر2019ء کو سرگودھا سٹی میں
مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں
دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےماہ ربیع الاوّل 1441ھ میں ہونے والے مدنی
مذاکرے اور اجتماع میلاد میں شرکت کرنے کی
دعوت دی ۔ذمّہ داران انہیں کتب ورسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں
پیش کیا۔ شخصیات کے نام یہ ہیں: بلال فیروز (ایڈیشنل ڈپٹى کمشنر سرگودھا) ، رائے یاسر
محمود بھٹى (ایڈیشنل ڈپٹى کمشنر فنانس)، ملک محمد شعیب (اسسٹنٹ کمشنر جنرل) ، ملک امیر
عباس (D.S.P پٹرولنگ) ، رانا محمد انور (D.S.P اسپیشل
برانچ) ، ملک شاہد لطیف اعوان (سپرنٹنڈنٹ ریونیو) ، قیصر الٰہى وڑائچ (S.H.O )۔ (رپورٹ: محمدقربان عطاری ، نگرانِ مجلس رابطہ)