20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت31اکتوبر 2019ء پاکپتن زون کے چک نمبر36.37 میں سنّتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی
وسماجی شخصیات سمیت کسان اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد
رفیع العطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کودعوت اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ ہونے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔اجتماع میں شرکت کرنے
والی شخصیات کے نام یہ ہیں: سلیم اللہ وڑائچ (SPانویسٹی گیشن)، چوہدری شفقت رسول (انچارج سیکورٹی
برانچ)، عبدالجبار بھٹی (صدرپریس کلب رینالہ)