جون 2020ء میں ساؤتھ افریقہ ریجن کی ایک نیو مسلم اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے 2 غیر مسلم خواتین نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کے اختتام پر اجتماع سے متاثر ہوکر ان دونوں خواتین نے اسلام قبول کرلیا۔ قبول اسلام کے بعد یہ پابندی  سےاجتماع میں شرکت کررہی ہیں جبکہ ان کی اسلامی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


7 جولائی 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے تحت ہند کے میل گاؤں کی سلامت آباد ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیاگیاجس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے ڈویژن یوباسٹی( Yuba city )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”ناچاقیوں کے اسباب“ پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوعلم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے گھر درس شروع کرنے اور گھر میں مدنی ماحول بنانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 جولائی 2020  ءکو کینیڈا کے شہرمانٹریال میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے” حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اجتماعی قربانی میں حصہ ملانے نیز طہارت کورس میں شرکت کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے ذوالحجۃ الحرام کے مدنی کاموں کےحوالے سے نکات پیش کئے نیز اجتماعی قربانی کےلئے خوب کوشش کرنے اورپاکستان میں مقیم اپنے رشتہ داروں کو اپنی قربانی کے جانور کی کھال دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلانے کے حوالے سے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 جولائی 2020ء کو یوکے شہر برمنگھم اور گردونواح میں مختلف مقامات پر(ایسٹ،نارتھ،ساوتھ،سیٹرل برمنگھم ) آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 144 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے” حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کی شان و عظمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کا تعارف، شان و عظمت، معجزات وکمالات اور دیگر معلوماتی نکات پیش کرتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسکاٹ لینڈ ریجن ، گلاسکو کابینہ نگران اورایڈن برو کابینہ نگران اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور جو اہداف طے کیے گئے تھے اس کا فالو اپ کیا۔

ماہانہ دو سنتوں بھرے اجتماعات کو ہفتہ وار کرنے کی کوشش کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھانے والی طالبات کو دعوت اسلامی کے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا جائے اور خود پڑھ کر دوسروں کو پڑھنے کی ترغیب دلائی جائے اس حوالے سے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں یوکے کی ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے کارکردگی وقت پر اور درست ملنے پر حوصلہ افزائی کی نیز  تعزیت اور عیادت فارم کے حوالے سے وضاحت کی۔

یوکے میں مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھنے والیوں کے لیے ناظرہ کورس کرنے کے خواہشمند اسلامی بہنوں کے نام کی لسٹ تیار کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا مانچسٹر ریجن نگران و کابینہ نگران  کے ہمراہ بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے کی ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے نئے علاقوں میں کام شروع کرنے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔

اسکائپ پر ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کے متعلق سوالات سنے اور اس حوالے سے جوابات دئیے نیزہر ماہ کارکردگی شیڈول جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 جولائی 2020ء کویوکے کے مانچسٹر ریجن میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہ ذوالحجۃ الحرام کے مدنی پھول سمجھائے نیزاہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 جولائی 2020ء کویوکے اولڈہم  میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مانچسٹر ریجن سطح کی مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”سیدنا موسیٰ علیہ السَّلام کی سیرت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کے معجزات کے بارے میں بتایا نیزراہ خدا میں مشکلوں پر صبر اوردعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


Sunnah Inspired Ijtima in Oldham

Wed, 15 Jul , 2020
4 years ago

On the 12th July 2020, the Region Level Majlis e Rabita Responsible Islamic sister participated online in the Sunnah Inspired Ijtima of Oldham and gave a Speech on the topic of the Blessed Personality of Hazrat Musa علیہ السَّلام in which 22 Islamic sisters participated. Islamic sisters made the intentions to give their Qurbani to Dawateislami and also encourage other Islamic sisters to give their Qurbani to Dawateislami.