
دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ہالینڈ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ اجلاس ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دارا ن اسلامی بہنوں کی
تربیت فرمائی ۔ اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں سے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے کی نیتیں بھی کیں ۔

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 10 جولائی 2020 بروز
جمعہ یورپین ریجن کے ملک اٹلی ( Itlay) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا۔جس
میں ڈویژن اور حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔کابینہ نگران اسلامی بہن نے 8 مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے
سے اہم نکات پیش کرتے ہوئے ذمہ داران سے مدنی کاموں کے اہداف بھی لئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10جولائی 2020ء کو
کینیڈا کے ڈویژن مسی ساگا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران اسلامی بہن نے ذیلی ذمہ داران
کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ماہانہ اجتماع کا آغاز کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے والی سے اہداف دیئے۔ نگران اسلامی بہن
نے آئندہ ماہ ہونے والے کورسز کے حوالے سے مشاورت کی۔
برمنگھم کے مختلف شہروں میں ڈویژن
ذمہ داران اور مدنی حلقے کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

11جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
U.Kکے شہر برمنگھم کے مختلف شہروں (برٹن،ڈربی،پیٹربرو،نوٹیگھم،لیسٹر) میں مدنی مشورہ ہوا جن میں ڈویژن ذمہ داران اور مدنی
حلقے کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے آن لائن مدنی حلقے کو مزید بہتر انداز میں منعقد
کرنے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
U.Kکے شہر برمنگھم میں مختلف کابینات کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

11جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
U.Kکے شہر برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف کابینات
(کونٹوری،بلیک کنٹری،برٹن،ڈربی،پیٹر
برو،نوٹیگھم،لیسٹر) کی نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی اور شیڈول کا جائزہ
لیا اور مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو
ماہ ذوالحجۃ الحرام کے نکات سمجھاتے ہوئے قربانی کے حوالے سے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 جولائی 2020ءکو U.K
لندن کے شہر والتھم سٹو (Walthamstow) اور اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو(Glasgow) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں48
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے حضرت موسٰی علیہ السَّلام کی شان
و عظمت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور موسٰی علیہ السَّلام کے معجزات کے
بارے میں بتایا۔ ہفتہ وار اجتماع میں اسلامی بہنوں کوراہ خدا میں مشکلوں پر صبر
کرنےاور دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔

9جولائی 2020ء کو اسلامی کی مجلس مدنی عطیات بکس
کے زیر اہتمامU.Kکے شہر برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی عطیات بکس کی ریجن نگران اسلامی بہن
نے شعبہ مدنی عطیات بکس کے مدنی کاموں کو مزید مضبوط بنانے اور قربانی کے حوالے سے
اہم نکات پیش کئےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا
اور اہداف بھی دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام11جولائی 2020ءکو سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا (Uganda)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں19 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے حضرت
موسٰی علیہ
السَّلام کی شان و عظمت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اوراجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا
ذہن دیا۔
عرب شریف نوری کابینہ میں دو مقامات پر مدنی انعامات
اجتماعات کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 11 جولائی 2020ء کو عرب شریف نوری کابینہ ڈویژن فیضان خدیجۃ الکبریٰ اور
فیضان خاتون جنت رضی
اللہ عنہما میں بذریعہ Skype مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات کا عامل بننے کی ترغیب دلائی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کے فوائد
سےآگاہ کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا(Kenya) میں 12
دن پر مشتمل کورس ”حسن کردار“ آن
لائن کروایا گیاجس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس کا آغاز 29 جون 2020ء
کو ہوا جبکہ 10جولائی 2020ء کو اختتام پذیر ہوا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام10جولائی 2020ءکو تنزانیہ
کے دوعلاقوں(کریاکو ،ریڈ کراس)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک ذمہ دار اور کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے حضرت موسٰی علیہ السَّلام کی شان و عظمت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور موسٰی علیہ
السَّلام کے معجزات کے بارے میں بتایا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت تنزانیہ
دارالسلام میں دن5پر مشتمل”فیضان طہارت“ کورس کا اختتام ہوا جس میں 24اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو وضو، غسل، تیمم کاطریقہ، پاکی ناپاکی کے احکام،
مستعمل پانی، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔کورس میں
شرکت کر نے والی اسلامی بہنوں نے آئندہ اور بھی کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔