خانہ کعبہ کا غلاف ”کسوۃ“ تبدیل کردیا گیا،غلافِ
کعبہ کی تبدیلی میں 160 ماہر کارکنان نے حصہ لیا
سالانہ معمول کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی
شب غلاف کعبہ تبدیل کردیاگیا۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح
پرور تقریب کا آغاز نمازِعشا کی ادائیگی کے بعد ہواجو نماز فجر تک جاری رہی۔ غلافِ
کعبہ کی تبدیلی کا کام بار ش کے دوران بھی جاری رہا۔
عرب خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پرانا غلاف
اتار کر نیا غلاف کعبے پر چڑھایا گیا، یہ
کام کئی اداروں کے تعاون سے انجام دیا گیا ہے۔ غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے دوران تما
م احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔
اس سے قبل غلاف کعبہ کو قافلے کی شکل میں اسپیشل ٹرک کے ذریعے کسوۃ کمپلیکس سے منتقل کیا
گیا۔ غلاف کعبہ کی حفاظت اور کسی بھی قسم کے نقصان سے حفاظت کے لیے ٹرک کے اندرونی حصے میں خاص مادے کا لیپ کیا گیا تھا۔
اسپیشل ٹرک کے ہمراہ تکنیکی ٹیم اورموبائل ورکشاپ بھی موجود تھی۔ کسوۃ کمپلیکس
کے ہیڈ کوارٹر سے مسجد الحرام تک غلاف کعبہ کے کاریگر اور ہنرمند جبکہ غلافِ کعبہ
کمیٹی کے ارکان کاررواں کے ساتھ چل رہے تھے۔ غلاف کعبہ مسجدالحرام پہنچایا گیا
جہاں غلاف کعبہ کی تبدیلی میں ہرسال کی طرح ایک سو ساٹھ ماہر کارکنان نے حصہ لیا۔
غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل:
نئے غلاف کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم،120
کلو گرام خالص سونے اور100 کلو گرام چاندی کے دھاگے استعمال کیے جاتے ہیں۔ سونے کے
دھاگوں سے قرآنی آیات کی کڑھائی ہوتی ہے۔ ریشم خصوصی طور پر ا ٹلی سے درآمد کیا
جاتا ہے جبکہ سونے اور چاندی کا پانی چڑھے دھاگے جرمنی سے منگوائے جاتے ہیں۔ غلاف
کعبہ کی تیاری پر ایک اندازے کے مطابق 22 ملین ریال سے زائد لاگت آتی ہے۔ کسوۃ
کمپلیکس میں 200 سے زیادہ ماہرین غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہیں۔
نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب
پر مشتمل ہے۔ خانہ کعبہ کے چاروں اطراف کی پٹیوں کو الگ الگ تیار کیا جاتا ہے۔ تبدیلی
کے عمل کے دوران سب سے پہلےحطیم کی طرف سے غلاف کعبہ کو کھولا جاتا اس کی جگہ نیا
غلاف ڈالا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر سے نیچے کی طرف پھیلایا جاتا ہے۔
’ اللہ
اکبر‘ کے الفاظ پر مشتمل پانچ شمعیں حجر اسود کے اوپر باب کعبہ کے بیرونی پردے پر
لگائی جاتی ہیں۔ آخری مرحلے میں کعبہ کے دروازے کا پردہ تبدیل کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب عرب شریف میں مناسکِ حج کا آغاز ہو
گیا ہے۔ عازمینِ حج کے قافلے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے ہیں۔
مناسک حج کی ادائیگی کے لیے محدود پیمانے پر ایک
ہزار عازمینِ حج منی پہنچے ہیں۔ فرض نمازوں کے علاوہ نفلی عبادات بھی کی جارہی ہیں۔
وزارتِ صحت کی جانب سے پچاس عازمین حج کو ایک
ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولت دی گئی ہے۔
عازمین رات منیٰ میں گزارنے کے بعد فجر کی نماز
ادا کرکے میدان عرفات روانہ ہونگے جہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
منی روانگی سے قبل احرام باندھے عازمین نے مسجد
الحرام میں نوافل ادا کیے اور حرم میں سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے خانہ کعبہ کا
طواف کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے چھ شہروں (ہیوسٹن،
کونی آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ، برائٹن بیچ، فوسٹر، سٹیٹن آئی لینڈ) میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش
171 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کےزیر اہتمام 22 جولائی 2020ء کو امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ
اسکائپ مدنی انعامات اجتماع منعقد ہواجس میں کم و بیش 39 مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت
اسلامی نے مدنی انعام نمبر 39 کے مطابق مدنی پھول اور دعا مانگنے کے فضائل و آداب
پر بیان کیا نیز ذیلی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے،الجھنیں دور
کرنے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانےکی بھر پور ترغیب دلائی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے
ممالک کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 جولائی 2020 مدنی ریجن
نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے ممالک عرب شریف ، بحرین ، کویت اور عمان کی اسلامی بہنوں کے ساتھ
مدنی مشورہ ہوا۔ عرب شریف اور عمان سے ملک نگران ، بحرین سے
کابینہ نگران، کویت سے ڈویژن نگران
روزانہ کے مدنی کام کارکردگی میں ہونے والی تبدیلی کے بارے میں وضاحت کی گئی اور شیڈول کی مدد سے اس کو آسان کرکے اسلامی بہنوں کو اس پر عمل کرنے کے لیے تیا ر کرنے پر سمجھایا
گیا۔
امریکہ کے شہر ہوسٹن میں 5 دن مشتمل کورس ’’فیضان
سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کا آغاز
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ
کورسز کےزیر اہتمام 18 جولائی 2020ء بروز
ہفتہ امریکہ کے شہر ہوسٹن میں 5 دن مشتمل کورس ’’فیضان سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کا آغاز ہواجس میں تقریبا 25 مقامی اسلامی بہنیں
شرکت کررہی ہیں۔اس کورس میں حضور ﷺ کی سیرت مبارکہ،شمائل شریف، معجزات ،ازواج
مطہرات کے بارے میں نیز قصیدہ بردہ شریف کے اشعار مع ترجمہ بھی سننے کی سعادت حاصل
ہورہی ہے۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی 2020ء بروز بدھ سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور قربانی
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
ماحول سے وابستہ رہنے مدنی انعامات پر عمل اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو
جمع کر وانے کاذہن دیا۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ
میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21اور 22 جولائی 2020ء بروز
منگل اور بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا
کی دو کابینہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً
25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماع ِپاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کاذہن دیا۔نیکی کی
دعوت دیتے ہوئے کورسز میں شرکت کرنےاور
مکتبہ المدینہ کے بستہ کے حوالے سے پیکٹ خریدنے اور تقسیم کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔
یوکے کی تمام
ریجن نگران و کابينہ نگران اسلامی بہنوں کا
بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ
دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 21 جولائی 2020ء کو یوکے کی تمام ریجن نگران و کابينہ نگران اسلامی
بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ کیاجس میں 19 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے کی ریجن
نگرا ن اسلامی بہن نے محرم الحرام کے نکات سمجھائے گے۔ بےسِک انگلش سکھانے کے لئے کورس تيار کرنے کے
حوالے سے کلام ہوا۔آنے والے سالوں ميں مدنی کاموں کے لئے 2025 تک اہداف طے کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 جولائی 2020ء کو یوکے کی ریجن نگران اسلامی بہن نے یوکے کی تمام
ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ کیا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
یوکے کی ریجن
نگرا ن اسلامی بہن نے دعائے شفائے اجتماع کے نکات سمجھاتے ہوئےمدنی کاموں کی ترغیب
دلائی۔
ٹوٹنگ ، سڈبری ، سلاؤ ، ریڈنگ ، ہیکنی میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جولائی 2020ء یوکے
لندن کے شہروں ٹوٹنگ ، سڈبری ، سلاؤ ، ریڈنگ
، ہیکنی میں ہفتہ آن لائن وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 121اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں محاسبہ کی اہمیت ،
محاسبہِ نفس کے فوائد ، غورو فکر کے متعلق فرامینِ مصطفٰے ﷺ بیان کئےمزید اس موقع
پر دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں
حصہ لینے کاذہن بھی دیا۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جولائی 2020ء یوکے کے
علاقے اکرنگٹن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار
اسلامی بہن نے’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان میں اپنی
اصلاح کیلئے مدنی انعامات کے ذریعے اپنے اعمال پر غور و فکر کرنے کی ترغیب دلاتے
ہوئے اپنی اصلاح کیلئے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے ہر ہفتے شرکت کرنے کا ذہن
دیا۔
جامعۃ المدینہ اورسیزکے اساتذہ اور ناظمین کا اصلاح
اعمال کورس کا سلسلہ
پچھلے دنوں بیرون ملک مقیم جامعۃ المدینہ کے
اساتذہ اور ناظمین کے درمیان اصلاح اعمال کورس ہوا ۔ دوران کورس رکن شوریٰ حاجی
محمد فضیل رضا عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے آن لائن سنتوں بھرا
بیان کیا۔ رکن شوریٰ نے عاجزی وانکساری کے فائدے اور تکبر کے دنیاوی و اخروی
نقصانات کے متعلق شرکا کی رہنمائی کی۔ رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں عاجزی اور انکساری کی دولت نصیب کرے کیونکہ
اس میں سکون بھی ہے اور راحت بھی جبکہ
تکبر میں جلن اور اکڑ کے سوا کچھ نہیں ہے۔
Dawateislami