دعوتِ اسلامی کے تحت 1 مئی 2025ء کو اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سڈنی کاؤنسل نگران اور ملک مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭کورسز و شعبہ جات کی کاکردگی کاؤنسل اور اسٹیٹ لیول پر دینا٭دیگر کمیونٹی (حنبلی، مالکی اور شافعی) کی اسلامی بہنوں میں کام کرنا ٭شعبہ جات کے خصوصی کام٭مکتبۃالمدینہ کے مدنی مشوروں میں شرکت کرنا٭تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر تقرری کرنا ٭گھر درس کی کارکردگی مکتوب کے مطابق بڑھانا٭اجتماعِ ذکرِ شہادت کے بیانات٭دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو روزانہ 2گھنٹے دینا٭سابقہ رمضان ورکشاپ کے نتائج کا جائزہ ۔