دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت اسلامی بہنوں کےلئے UK کے شہر ایکرنگٹن، موزمبیق کے شہر ماپوتو اور نیپال گنج میں دعائے شفا اجتماعات منعقد ہوئےجس میں اسلامی بہنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق مذکورہ مقامات پر ہونے والے دعائے شفا اجتماعات میں تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعت شریف کے بعد مصیبت و بیماری پر صبر کی فضیلت جیسے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات ہوئےنیز اسلامی بہنوں نے نماز حاجات ادا کی اور اللہ پاک کی بارگاہ میں عاجزانہ دعا کی ۔

دعائے شفا اجتماعات کی یہ خصوصیت رہی کہ دعا اور صلوٰۃ وسلام کے بعد بیماری و پریشانی میں مبتلا اسلامی بہنوں کو تعویذاتِ عطاریہ و اور ادو وظائف دینے کے لئے شعبہ روحانی علاج کی اجازت یافتہ اسلامی بہنوں نے خصوصی طور پر روحانی علاج کے بستے (اسٹالز) بھی لگائے ۔آخر میں اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں نے اجتماع اور روحانی علاج کی سہولت دینے کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔