دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 جولائی 2020ء بروز اتوار   یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی (Germany) کے چار ذیلی حلقوں میں بذریعہ اسکائپ ’’ون ڈے سیشن ‘‘ کا انعقاد کیا گیاجس میں 52 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ’’ ذو الحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دن کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجس میں ذو الحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دن کے فضائل اور ان دنوں میں پڑھے جانے والےافضل اذکار بیان کیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام گزشتہ دِنوں یورپین یونین ریجن کے ملک جرمنی کے شہر ڈیٹسن باخ میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکرداگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی نیز اجتماعی قربانی کے لیے خوب خوب کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20 جولائی2020کو عرب شریف کی حجازی زون،  فاروقی کابینہ کی ایک ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت اور روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا آخر میں اسلامی بہنو ں نے عاملات مدنی انعامات بننے نیز دوسروں کو بھی ترغیب دلانےکی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے ”ذوالحجہ کے دس دن کی فضیلت اور قربانی کے فضائل“ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 14 جولائی 2020ء کو کویت کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ ا سکائپ مدنی انعامات اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو مدنی انعام نمبر 47 کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرے کو پابندی سے دیکھنے کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا نیز یہ بھی بتایا گیا کہ مدنی مذاکرہ کن کن ذرائع سے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اپلیکیشن ڈاون لوڈ کرنے اور شیئر کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن ڈربن کابینہ میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دِنوں آسٹریلیا ریجن نگران  اسلامی بہن کا میلبرن کی اسلامی بہنوں کے ساتھ اسکائپ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں میلبرن سٹی کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا ، مدنی کام بڑ ھانے اور نئی اسلامی بہنوں کو وابستہ کر نے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام پچھلے دنوں  پرتھ سٹی آسٹریلیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ایام کے بعد بالمشافہ اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی۔

آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کے نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوت ِاسلامی کےزیر اہتمام پچھلے دنوں آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے سڈنی کی کابینہ نگران  اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ کیا جس میں اسلامی بہنوں کو اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز تفسیر ’’سورہ رحمٰن کورس‘‘ میں شخصیات خواتین کو شرکت کروانے پر کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں تنزانیہ دارالسّلام کے علاقے اوپانگا میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں 78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس محفل میں ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جہنم کی ہولناکیوں اور جہنّم سے بچنے والے اعمال“ کے موضوع پر بیان کیا اور آخر میں اسلامی بہنوں کو اجتماع اور تفسیر کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

On 19th July, 2020, a Sunnah-inspired Ijtima was held under Dawat-e-Islami at Longsight in Manchester, U.K, in which 23 Islamic sisters participated.

The Nigran Islamic sister of Manchester Region delivered a Bayan on the virtues of the first ten days of Zul-Hijja-til-Haram and sacrifice. She also motivated the Islamic sisters attending the Ijtima to take part in the collective sacrifice held under Dawat-e-Islami.


A Madani Halqah is held in Woking, UK

Sat, 25 Jul , 2020
5 years ago

On 19th July, 2020, a Madani Halqah was held by Dawat-e-Islami in Woking, UK, in which local Islamic sisters participated.

A Muballigha of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspired Bayan on the topic, “Keep your inner and outer-self the same”. She also motivated the Islamic sisters attending the Madani Halqah to take part in the collective sacrifice held under Dawat-e-Islami.