دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے چھ  شہروں (ہیوسٹن، کونی آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ، برائٹن بیچ، فوسٹر، سٹیٹن آئی لینڈ) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 171 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دنوں کے فضائل و برکات بیان کرتے ہوئے خوب نیک اعمال کرنے، ہفتہ وار رسالہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے،مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے ، گھر درس دینے، صدقہ کرنے اور روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیبات دلائیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کےزیر اہتمام  22 جولائی 2020ء کو امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع منعقد ہواجس میں کم و بیش 39 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے مدنی انعام نمبر 39 کے مطابق مدنی پھول اور دعا مانگنے کے فضائل و آداب پر بیان کیا نیز ذیلی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے،الجھنیں دور کرنے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانےکی بھر پور ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 جولائی 2020 مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے ممالک عرب شریف ،  بحرین ، کویت اور عمان کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ عرب شریف اور عمان سے ملک نگران ، بحرین سے کابینہ نگران، کویت سے ڈویژن نگران

روزانہ کے مدنی کام کارکردگی میں ہونے والی تبدیلی کے بارے میں وضاحت کی گئی اور شیڈول کی مدد سے اس کو آسان کرکے اسلامی بہنوں کو اس پر عمل کرنے کے لیے تیا ر کرنے پر سمجھایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام  18 جولائی 2020ء بروز ہفتہ امریکہ کے شہر ہوسٹن میں 5 دن مشتمل کورس ’’فیضان سیرت مصطفی ﷺ‘‘ کا آغاز ہواجس میں تقریبا 25 مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔اس کورس میں حضور ﷺ کی سیرت مبارکہ،شمائل شریف، معجزات ،ازواج مطہرات کے بارے میں نیز قصیدہ بردہ شریف کے اشعار مع ترجمہ بھی سننے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی 2020ء بروز بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور قربانی کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہنے مدنی انعامات پر عمل اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو جمع کر وانے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21اور 22 جولائی 2020ء بروز منگل اور  بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع ِپاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کاذہن دیا۔نیکی کی دعوت دیتے ہوئے کورسز میں شرکت کرنےاور مکتبہ المدینہ کے بستہ کے حوالے سے پیکٹ خریدنے اور تقسیم کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 21  جولائی 2020ء کو یوکے کی تمام ریجن نگران و کابينہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ کیاجس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے کی ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے محرم الحرام کے نکات سمجھائے گے۔ بےسِک انگلش سکھانے کے لئے کورس تيار کرنے کے حوالے سے کلام ہوا۔آنے والے سالوں ميں مدنی کاموں کے لئے 2025 تک اہداف طے کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18  جولائی 2020ء کو یوکے کی ریجن نگران اسلامی بہن نے یوکے کی تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ کیا جس میں 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے کی ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے دعائے شفائے اجتماع کے نکات سمجھاتے ہوئےمدنی کاموں کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جولائی 2020ء یوکے لندن  کے شہروں ٹوٹنگ ، سڈبری ، سلاؤ ، ریڈنگ ، ہیکنی میں ہفتہ آن لائن وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 121اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں محاسبہ کی اہمیت ، محاسبہِ نفس کے فوائد ، غورو فکر کے متعلق فرامینِ مصطفٰے ﷺ بیان کئےمزید اس موقع پر دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کاذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جولائی 2020ء یوکے کے علاقے اکرنگٹن میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

ریجن سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان میں اپنی اصلاح کیلئے مدنی انعامات کے ذریعے اپنے اعمال پر غور و فکر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اپنی اصلاح کیلئے ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے ہر ہفتے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں بیرون ملک مقیم جامعۃ المدینہ کے اساتذہ اور ناظمین کے درمیان اصلاح اعمال کورس ہوا ۔ دوران کورس رکن شوریٰ حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے آن لائن سنتوں بھرا بیان کیا۔ رکن شوریٰ نے عاجزی وانکساری کے فائدے اور تکبر کے دنیاوی و اخروی نقصانات کے متعلق شرکا کی رہنمائی کی۔ رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں عاجزی اور انکساری کی دولت نصیب کرے کیونکہ اس میں سکون بھی ہے اور راحت بھی جبکہ تکبر میں جلن اور اکڑ کے سوا کچھ نہیں ہے۔


پچھلے دنوں روٹرڈیم ہالینڈ میں مبلغ دعوت اسلامی ونگران روٹرڈیم ڈویژن محمدتوصیف عطاری کی دادی کے ایصال ثواب کے لئےمحفل کا انعقاد کیاگیا  اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ ایصال ثواب کی اس محفل میں نگران ہالینڈ کابینہ نے ”اچھی صحبت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیاجبکہ امام صاحب نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی۔