دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے چھ  شہروں (ہیوسٹن، کونی آئی لینڈ، بینسن ہرسٹ، برائٹن بیچ، فوسٹر، سٹیٹن آئی لینڈ) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 171 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شریک اسلامی بہنوں کو ماہ ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دنوں کے فضائل و برکات بیان کرتے ہوئے خوب نیک اعمال کرنے، ہفتہ وار رسالہ اور ماہنامہ فیضان مدینہ پڑھنے،مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے ، گھر درس دینے، صدقہ کرنے اور روزانہ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیبات دلائیں۔