6 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 15 مئی 2025ء کو ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں ملک مشاورت اور اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
دورانِ مدینہ مشورہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
پر کلام کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض
یہ ہیں:٭شارٹ کورسز، علاقائی دورہ برائے
نیکی کی دعوت اور مدرسۃالمدینہ بالغات کی کلاسز شروع کرنا٭ہر اسٹیٹ کی نوعیت کے
اعتبار سے دینی کاموں کو بڑھانا٭نوجوان، گجراتی کمیونٹی اور دیگر کمیونٹی میں دینی
کام بڑھانا٭دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا تیار کرنا۔