عالمی سطح پر نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 مئی 2025ء کو اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینٹربری (Canterbury) کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض یہ ہیں:٭دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹ پر کام کرنا٭انگلش، اردو اور بچیوں کے اجتماعات٭فرض علوم سیشن کے لئے نیکی کی دعوت دینا٭ اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ہونے والے مدنی مشورہ کے نکات٭فرض علوم ٹیسٹ میں شامل مدرسۃالمدینہ گرلز کی تیاری اور نئے مدرسۃالمدینہ گرلز شروع کرنا٭شعبہ اصلاحِ اعمال اور شعبہ ڈونیشن بکس کے ذریعے جو اسلامی بہنیں دینی ماحول سے منسلک ہیں اُن کا الگ ڈیٹا تیار کرنا۔