اسلامی بہنوں کی نگران عالمی مجلسِ مشاورت نے  14 جولائی 2020 بروز منگل کو ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مشورہ فرمایا جس میں دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھول اور ذمہ داران کی احتیاطوں سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام12 جولائی 2020 کومدنی ریجن بحرین میں ریجن نگران اسلامی بہن نے چشتی کابینہ کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ان کی کابینہ میں ذیلی و ڈویژن سطح پر تقرریوں اور کل منسلک اسلامی بہنوں کی معلومات لی گئیں اور دوسری سطح کے معمول والے مدنی مشوروں کو رائج کرنے کرنے کی عرض کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 جولائی 2020ء بروز پیر نارتھ امریکہ ریجن نگران اسلامی بہن کا بذریعہ اسکائپ کفن دفن ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا اور امریکہ کی کفن دفن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اس شعبے کے مسائل کا جائزہ لیا گیا اور غسل میت دینے والی اسلامی بہنوں کا اجتماع میں اعلان کیا جائے اس کے لئے ڈویژن ذمہ داران اعلانات کی ترکیب بنائیں نیز اسلامی بہنوں کو ہر ماہ کفن دفن اجتماعات کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 جولائی2020ء بروز منگل امریکہ کے شہرہوسٹن(Houston) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 46 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو جھوٹ، غیبت، چغلی جیسے گناہوں کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے بچنے کا ذہن دیااور دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ کے ملک تنزانیہ دارالسّلام میں 5روزہ فیضان طہارت کورس 10 جولائی 2020 کو مکمل ہوا۔ جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شر کت کی ۔اس کورس میں اسلامی بہنوں کو وضو ، تیمم ، مستعمل پانی کے احکام ، کپڑے پاک کرنے کا طریقہ ،اور نجاست کے احکام سکھائے گئے ۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے مزید کورسسز میں شرکت کرنے کی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 13 جولائی 2020 کو کینیڈا میں 5 دن پر مشتمل آن لائن ’’طہارت کورس‘‘ کا آغاز ہوا۔ جس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک  اسلامی بہنوں کو وضو، غسل اور تیمم کا طریقہ، حیض و نفاس کے مسائل ، مستعمل پانی اور نجاستوں کے احکام ، اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 12 جولائی 2020 بروز اتوار   یورپین یونین ریجن کے ملک ناروے (Norway) میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ جس میں متعدد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے قربانی کے موضوع پر نارویجن زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو قربانی کرنے کا ذہن دیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے ہفتے یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک  میں 3 علاقوں میں بذریعہ اسکائپ ”سنتوں بھرے اجتماع ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں تقریباً 52 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مبلغہ اسلامی بہنوں نے ’’حضرت مُوسیٰ علیہ السلام کی شان و عظمت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 12 جولائی 2020ء بروز اتوار یورپپین یونین ریجن کے ملک سویڈن (Sweedan ) میں بذریعہ اسکائپ ”سنتوں بھرے اجتماع ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’حضرت مُوسیٰ علیہ السلام کی شان و عظمت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ نیز اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی۔


امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ’’ اللہ میاں کہنا کیسا ہے؟‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

یورپین یونین ریجن کی تقریبًا3742 اسلامی بہنوں نے رسالہ ’’ اللہ میاں کہنا کیسا ہے؟‘‘ پڑھنے، سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن  شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام 13 جولائی 2020 آسٹریلیا میں 5 دن پر مشتمل کورس ’’فیضانِ طہارت کورس‘‘ کا آن لائن آغاز ہوا۔جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو، غسل اور تیمم کا طریقہ، حیض و نفاس کے احکام، مستعمل پانی اور نجاستوں کا بیان اس کے علاوہ کپڑے پاک کرنے کا طریقہ وغیرہ سکھایا گیا۔


رکنِ عالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی نگران کا مڈل ایسٹ اور سینٹرل افریقہ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا۔ جس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، نیو اہداف دیئے گئے اور کورسز کے حوالے سے کلام کیا گیا مزید اسلامی بہنوں سے ان کے مسائل معلوم کیے گئے۔اور 41 روزہ معلمہ مدنی قاعدہ کورس کی تشہیر بھی کی گئ۔