دعوت اسلامی کے زیر اہتمام20 جولائی 2020ء  کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی(ڈویژن نگران) نے ذوالحجۃ الحرام کے ابتدائی 10 دن اور قربانی کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دلائی۔

مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔اس اجتماع میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے یہ بھی ذہن دیا کہ ہمیں اپنے بچوں کو بھی اسلامی تہواروں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنی چاہیےاوراس کے لیے رسالہ ’’بیٹا ہو تو ایسا‘‘ کےمطالعہ کی ترغیب دلائی۔