
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 جولائی 2020ء کو
گریٹر مانچسٹر کابینہ میں نگران اسلامی بہنوں کابذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت
کی اور مدنی کاموں کی کارکردگی جائزہ لیا۔نگران اسلامی بہن نے اچھی کارکردگی پر
اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے قربانی کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت
جہاں ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی بھائیوں
کے لئے ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جا تا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے لئے بھی
ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں یکم جولائی 2020ء سے 7 جولائی 2020ء تک U.K مانچسٹر ریجن میں 38 مقامات پر بذریعہ
انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں624 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جولائی 2020ءکو U.K کے شہرچشم میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 35
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے حضرت موسٰی علیہ السَّلام کی شان و عظمت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور موسٰی
علیہ السَّلام کے
معجزات کے بارے میں بتایا۔ ہفتہ وار اجتماع میں اسلامی بہنوں کوراہ خدا میں مشکلوں
پر صبر کرنےاور اپنے بچوں کو نیکیوں سے
محبت سکھانے کے بارے میں ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی
قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جولائی 2020ءکو لنکاشائر
کابینہ گریٹ ہارڈ میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے حضرت موسٰی علیہ السَّلام کی شان و عظمت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور آپ علیہ السَّلام پر راہ
خدا میں جو تکالیف آئیں ان پر آپ علیہ السَّلام کا صبر اور برداشت کے حوالے سے مدنی پھول کیا۔ ہفتہ
وار اجتماع میں اسلامی بہنوں کو اپنی قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کی نیتیں کروائیں گئیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جولائی 2020ءکو مانچسٹرریجن
ایکرنگٹن میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ
دعوت اسلامی نے حضرت موسٰی علیہ السَّلام کی شان و عظمت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور موسٰی علیہ السَّلام کے
معجزات کے بارے میں بتایا۔ ہفتہ وار اجتماع میں اسلامی بہنوں کو مشکلوں پر صبر
کرنےاور اپنے بچوں کو نیکیوں سے محبت
سکھانے کے بارے میں ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی
میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8 جولائی 2020ءکو U.K
لندن کے مختلف شہروں (ٹوٹنگ،
سڈبری، سلؤ، ریڈنگ، چنگ فوڈ، لوٹن، ہائی وے کومبے، واٹفورد) میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 183
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے حضرت موسٰی علیہ السَّلام کی شان و عظمت کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور
موسٰی علیہ
السَّلام کے معجزات کے بارے میں بتایا۔ ہفتہ وار اجتماع
میں اسلامی بہنوں کو مشکلوں پر صبر کرنےاور اپنے بچوں کو نیکیوں سے محبت سکھانے کے بارے میں ترغیب دلاتے ہوئے انہیں
دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کا ذہن دیاگیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہرتھورن کلف میں بچیوں کے لیے تین
الگ الگ مدرستہ المدینہ کا آغاز ہواجن میں
کم و بیش 18 بچیاں گھر بیٹھے بذریعہ اسکائپ قراٰن پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کی
سعادت ھاصل کررہی ہیں۔
ایک مقام پر اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ
بالغات کا بھی آغاز ہواجس میں تقریبا 8 اسلامی بہنیں درست قراٰنِ پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔
تنزانیہ
دارالسّلام کے دو علاقوں (اوپانگا ،کریاکو)
میں محافلِ نعت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام09 جولائی 2020ء کو تنزانیہ
دارالسّلام کے دو علاقوں (اوپانگا ،کریاکو) میں
محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں سے اوپانگا میں 37 اور کر یاکو میں 30 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اوپانگا میں
میں کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نےاور کر یاکو میں ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے
مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ
میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے
امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”کعبے کے بارے میں دلچسپ معلومات“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک یوگنڈا، تنزانیہ اور کینیا کی
182 اسلامی بہنوں نےرسالہ”کعبے کے بارے
میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام ہالینڈ کی علاقائی
دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک
نگران اسلامی بہن سمیت کابینہ ممباسا کی نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے
اہداف دئیے۔