اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دونوں امریکہ
کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں بذریعہ
اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 44 مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”علم دین کے فضائل“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین
حاصل کرنے کےلئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کے فوائد و اہمیت بتائے نیز امیر اہل سنت کی
جانب سے ہر ہفتے ملنے والا رسالہ پڑھنے کی بھی ترغیب دلائی۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ماہ جون میں
لگنے والے مدارس کے حوالے سے یورپین یونین
ریجن کی ماہانہ رپورٹ
گھر مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد 20 اور اس میں پڑھنے
والیوں کی تعداد 49ر ہیں، اسکائپ کے ذریعے روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد 121 جبکہ
اس میں پڑھنے والیوں کی تعداد 636 اور مدرسات کی تعداد 94 ، اکثر ہفتہ وار سنّتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد 319، اکثر ہفتہ فکر مدینہ کرنے والی
طالبات کی تعداد 163، اکثر ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد 310،ماہ جون میں 11
طالبات نے مدنی قاعدہ مکمل پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
یوکے
کے شہر برمنگھم میں ریجن نگران اسلامی بہن کا اپنی متعدد کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 جولائی 2020ء کو یوکے کے شہر برمنگھم میں ریجن نگران اسلامی بہن کا اپنی کابینہ نگران(کونٹوری،بلیک
کنٹری،برٹن،ڈربی،پیٹر برو،نوٹیگھم،لیسٹر ) اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔ جس میں کارکردگی جدول پر غور و فکر کیا گیا اور نکات برائے ماہ ذوالحجۃ الحرام
سمجھائے مزید قربانی کے اہداف دئیے گیا۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ
میں بذریعہ اسکائب سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14,15 جولائی 2020 بروز منگل
اور بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا
کی دو کابینہ میں بذریعہ اسکائب سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً
25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور قربانی
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کاذہن دیا۔اجتماع پاک
کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا عمان کی ملک
نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن نگران اسلامی بہن
کا عمان کی ملک نگران اسلامی بہن کے ساتھ 15 جولائی 2020
کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ان کی تمام ذیلی
نگران اسلامی بہنوں کی تقرری مکمل ہوجانے اور کل منسلک اسلامی بہنو ں کی درست تعداد کے بارے میں کنفرمیشن لی گئی اور انکے ملک نگران کے شیڈول
کے کالم۔نمبر 5 کے جزیات پر عمل ہونے کے بارے میں
معلومات لی گئیں۔
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی 2020ء بروز بدھ سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور
قربانی کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی
کو جمع کر وانے کاذہن دیا۔اجتماع پاک کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام ماریشس کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
رکن ِعالمی مجلس شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی نگران کا
ایسٹ افریقہ کے ملک ماریشس کی شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں نیو اہداف دیئے گئے اور کورسز کے
حوالے سے کلام کیا گیا مزید اسلامی بہنوں سے ان کے مسائل معلوم کیے گئےاور 41 دن کے معلمہ
مدنی قاعدہ کورس کی تشہیر بھی کی گئی۔
رکنِ عالمی مجلس مشاورت و نگرانِ ساؤتھ افریقہ
ریجن کا لیسوتھو کابینہ کی 2 ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت
رکنِ عالمی مجلس مشاورت و نگرانِ ساؤتھ افریقہ ریجن
نے لیسوتھو کابینہ کی 2 ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت
فرمائی جس میں کارکردگی بہتر کرنے کا طریقے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کے انداز پر مدنی پھول دیے گیے۔
رکنِ عالمی مجلس مشاورت و نگرانِ ساؤتھ افریقہ
ریجن کاپیٹرماریٹزبرگ کی کابینہ کے ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس مشاورت کی رکن و ساؤتھ افریقہ
ریجن کی نگران کی پیٹرماریٹزبرگ کی کابینہ کے ذمہ داران کے ساتھ 14جولائی 2020 مدنی مشورہ ہوا، جس میں
اہداف کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں بڑھانے کے
لیے مدنی پھول دیے گیے، اور اسلامی بہنوں
کو شارٹ کورسز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بھی مدنی پھول دیے گئے۔
یوکے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو اور لندن کے
شہروں سلاؤ ریڈنگ میں ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 جولائی 2020ء کو یوکے
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو اور لندن کے شہروں سلاؤ ریڈنگ میں ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں93
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”حج کے مہینے کے ابتدائی عظیم 10 دن “کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے شہر مانچسٹر میں 38 مقامات پر بذریعہ
نیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے ساتھ جہاں ملک و بیرونِ ملک اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جا تا
ہے وہیں اسلامی بہنوں کے لئے بھی ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 8 سے لے کر 14 جولائی 2020ء تک یوکے کے شہر مانچسٹر میں 38 مقامات
پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد بذریعہ نیٹ کیا گیا جس میں657 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جولائی 2020ء کو اولڈہم (Oldham) یوکے میں آن لائن مدنی حلقہ ہوا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن مدنی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے قربانی
کے موضوع پر بیان کیا جس میں اسلامی بہنوں کو اپنی قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی گئی۔
Dawateislami