10 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ
اہتمام یوکے برمنگھم کے شہر ڈربی میں 26 دن پر مشتمل”مدنی قاعدہ کورس“کا
سلسلہ جاری ہے جس میں 14 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
مدرّسہ اسلامی بہن کورس میں شریک اسلامی بہنوں
کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کے بارےمیں معلومات
فراہم کر رہی ہیں۔ اس موقع پر طالبات نے خود سیکھ کر دوسروں کو پڑھانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔