دعوتِ اسلامی کے تحت 31 دسمبر2019 ء بروز
منگل یاشیو جاپان( Yashio
Japan ) میں چائنہ ریجن جاپان کابینہ کی مسجد میں بچوں
اور بچیوں کی مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے انہیں سنتیں، آداب ا و ر دعائیں سکھائیں اور ان
میں مدنی چینل کڈز دیکھنے کا شوق پیدا کرنے کے لئے چینل سے متعلق
دلچسپ معلومات فراہم کیں۔ (رپورٹ:نعیم رضا عطاری ،وقف
مبلغ12 مدنی کام)
گزشتہ دنوں یوکے کے شہرڈربی (Derby) میں بڑی سطح پر اجتماع کا اہتمام
کیا گیاجس میں مختلف علاقوں سے اسلامی بھائیوں نے قافلے کی صورت میں آکر شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ
مولانا محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے فرمایا کہ دنیا کی محبت نے انسانوں
کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ ،مسجد، عبادات اور ماں باپ سے دور کردیا ہے۔ ہر شخص دنیا
کی دوڑ میں آگے سے آگے نکلنے کی دُھن میں اپنےحقیقی مقصد کو بھول چکا ہے۔
گزشتہ دنوں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران
عطاری نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ برمنگھم
یوکے میں قائم جامعۃالمدینہ للبنات کا دورہ فرمایا اور اسلامی بہنوں کے اجتماع میں
پردے میں رہ کر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کو تحمل،
برداشت اور گھر کے ماحول کو ساز گار رکھنے
کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔نگرانِ شوریٰ نے برمنگھم میں قائم
مکتبۃالمدینہ کے ہیڈ آفس کا دورہ بھی فرمایا اور ذمہ داران اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کرتے ہوئے ان کی رہنمائی فرمائی۔
گزشتہ دنوں والسال
یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کمیونیٹی سے تعلق
رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ
مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ آپ کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا پر بھروسہ نہیں
کرنا چاہیئے، اس نے ایک دن ختم ہوجانا ہے۔
ہمیں فکرِ آخرت کرتے ہوئے رب کی
نافرمانیوں کو چھوڑ کر نیک اعمال کی طرف توجہ کرنی چاہیئے ۔نگرانِ شوریٰ نے شرکا کو اس بات کا ذہن دیا کہ قرآنِ پاک سے
اپنا تعلق مضبوط بنائیں، اسے پڑھنا سیکھیں اور سمجھیں کہ اللہ پاک اس میں کیا
ارشاد فرمارہا ہے۔ اجتماع کے
اختتام پر نگرانِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
واضح رہے! اس موقع پر
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری بھی موجود تھے۔
گزشتہ دنوں نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری اور رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے یوکے کے ذمہ داران کے ہمراہ یوکے کے شہر
ویلز میں واقع یورپ کی سب سے بڑی جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جیل کے ہیڈ سے
ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز وہاں پر موجود قیدیوں سے
ملاقاتیں کیں۔ دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت
اور تقسیمِ رسائل کا سلسلہ ہوا۔ اختتام پر جیل انتظامیہ نے دعوتِ اسلامی کی خدمات
کے اعتراف میں اعزازی سند دی اور جیل میں قیدیوں تک دعوتِ اسلامی کا پیغام پہنچانے
کے لئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت یوکےکے
شہرنیکلز ((Nechells میں مختلف ممالک(نائیجیریا، صومالیا، بنگلہ
دیش، افغانستان، مصر، انگلینڈ،ایران ،پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اور بالخصوص نو
مسلم اسلامی بھائیوں کے لئےاجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور عاشقانِ رسول سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ ڈربی (Derbi) برمنگھم میں
بھی بہت بڑی سطح پر اجتماع کا اہتمام کیا گیاجس میں مختلف علاقوں سے اسلامی
بھائیوں نے قافلے کی صورت میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
برمنگھم میں کالجز اور
یونیورسٹیز کے طلبہ کے لئے”اسٹوڈنٹ نائٹ“
اجتماع کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے
کے شہر برمنگھم میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کے لئے”اسٹوڈنٹ نائٹ“ کے عنوان
سے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں
کیمبرج یونیورسٹی ،برمنگھم یونیورسٹی، کووینٹری یونیورسٹی ، لیسٹر یونیورسٹی ،
آسٹن یونیورسٹی، سینڈ ویل کالج، ڈربی کالج سمیت مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے
طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا
حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان
فرمایا اورطلبہ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے
جوابات بھی ارشاد فرمائے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے
کے شہر وولسلے(WOLSELEY) میں شخصیات اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، وکلا، بیرسٹرز، حکومتی
ادارے کے افسران سمیت 150 شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانامحمد
عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی
عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کو مدنی کاموں میں
تعاون کرنے اورمدنی ماحول سے وابستہ ہونے
کا ذہن دیا۔ اس اجتماع کو مدنی چینل پر براہِ راست نشر بھی کیا گیا۔
گزشتہ دنوں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ برمنگھم یوکےمیں3 دن کا
سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں برمنگھم ریجن
ذمہ دارکے علاوہ یوکے کےمختلف ریجن ذمہ داران اور نگرانِ کابینہ ذمہ داران نےشرکت
کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی
عبدالحبیب عطاری نے شرکا اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔ یہ سنتوں بھرا اجتماع مدنی کاموں کے حوالے سے بہت ہی ذیادہ مفیداور
مؤثر ثابت ہوئی اور اسلامی بھائیوں نے مزید لگن اور محنت کے ساتھ مدنی کام کرنےکی
نیتیں کیں جبکہ 19 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ کے لئے اپنے آپ کو پیش کردیا۔
مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ و مجلس مزارات
اولیاء کے نگران نے اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ پٹنہ کے مشہور شہر داناپور کے شاہ ٹولی میں واقع خانقاہ قادریہ چشتیہ میں
عرس میں شرکت کی اور مخدوم دانا پور حضرت سیدنا مخدوم یٰسین داناپوریرحمۃ اللہ علیہ کے مزار
شریف پر حاضری اور وہاں کے سجادہ نشین، مشہور قلم کار سید طلحہ رضوی برق داناپوری اور دیگر علما و مشائخ سے ملاقاتیں کیں ۔ دورانِ ملاقات عالمی سطح پر ہونے والی
خدماتِ دعوت اسلامی پر تبادلہ خیال ہوا ۔(رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری، معاون مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)
پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے بریلی شریف میں حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر
رضا خان ازہری رحمۃ
اللہ علیہ کا قائم کردہ عظیم ادارہ ”جامعۃ الرضا “میں حاضری
کی سعادت حاصل کی جہاں انہوں نے اساتذہ کرام سے ملاقاتیں کیں اورمفتی ندیم مرکزی
سے عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوت اسلامی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ہند کی
عظیم ترین اکیڈمی ” امام احمد رضا اکیڈمی“ اور اس کے بانی صاحبِ تصانیف کثیرہ، ماہرِ رضویات مفتی محمد حنیف خان رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہسے ملاقات کی اورمفتی
انوار الحق صاحب دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے
ملاقات کے لیے آپ کے کاشانہ پر حاضری دی جبکہ مزار پر انوار حضرت شاہ شرافت حسین
شاہ آبادی رحمۃ
اللہ علیہ پر بھی حاضری
دی نیز ذکر کردہ اداروں کے طلبہ سے ملاقات اور ان کے درمیان مدنی حلقہ بھی
لگایا۔ (رپورٹ:محمد صلاح الدین
عطاری، معاون مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)
امام احمد رضا خان،
مولانا حامد رضا خان، مفتی اختر رضا خان اور مفتی محمد سبطین رضا خان کے مزاراتِ پُر انوار پر حاضری
گزشتہ دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے بریلی شریف
میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان، حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان، تاج الشریعہ
مفتی اختر رضا خان ازہری اور امینِ شریعت مفتی محمد سبطین رضا خان رحمۃ اللہ علیہمکے مزاراتِ پُر انوار پر حاضری دی جبکہ کاشانہِ حضور منانی
میاں، منظر ِاسلام ، مظہر ِاسلام، مدرسہ تحسینیہ، جامعہ رضویہ نوریہ اور جامعۃ
المدینہ فیضانِ رضا میں حاضری کی سعادت حاصل کی اور اساتذہ کرام سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے طلبائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور ان کے درمیان لگائے ،مدنی حلقے میں سنتوں
بھرےبیان کا سلسلہ ہوا جبکہ ذمہ داران کے مابین مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ
دعوت اسلامی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:محمد
صلاح الدین عطاری،معاون مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)