یورپین یونین ریجن کی تمام ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لا نے کے متعلق نکات فراہم کئے۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3ہزار463 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں
سڈنی آسٹریلیا کے علاقے منٹو میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر
میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام14 مارچ 2020ء کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مد نی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ
اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضوکےطریقے
سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام
14 مارچ 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ کابینہ
دارالسلام میں ”اپنی نماز درست کیجئےکورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اور پاک و ہند کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ اور نماز کے دیگر مسائل سے
متعلق آگاہی فراہم کی نیزڈونیشن جمع کروانے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن
دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام13
مارچ 2020ء کو ڈنمارک میں تین دن پر مشتمل آن لائن ”
فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا
جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس کی اسلامی بہنوں
کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت نیز ڈونیشن کرنے کے حوالے اہم تنظیمی نکات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 13 مارچ 2020ء کو آسٹریلیا ریجن کے شہر سڈنی میں” واقعۂ معراج کورس “ کاا نعقادہوا جس میں تقریباً
10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورکورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج کی تفصیل اور نماز کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا
کہنا تھا کہ اس کورس کی برکت سے نئی معلومات حاصل ہوئی، رجب کے ماہ میں نیکیوں پر
عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا، آخرت کے بارے میں غور و فکر کرنے کا ذہن بھی بنا نیز
مزید نیکیاں کرنے کا شوق بڑھا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام13 مارچ 2020ء کو مجلسِ
اجارہ ذمہ دار اور ایسٹ افریقہ ریجن نگران
اسلامی بہن کا اجلاس ہو اجس میں عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت
کی اور موزمبیق کی ذمہ دار اسلامی بہن
کے اجارےاور دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی تاکہ بیرونِ
ملک میں فیملی کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
نیو یارک کے اپنا اڈلٹ ڈے کئیر سینٹر میں ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام
پچھلے دنوں امریکہ کے شہر نیو یارک کے اپنا اڈلٹ ڈے کئیر سینٹر
میں ون ڈے ورکشاپ ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں
انتظامیہ سمیت 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان
کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ملنے
والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز
انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان نماز “کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں جہاں
اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی
بہنوں کے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔
دعوت اسلامی کے تحت ملک و بیرون ملک میں جہاں
اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی
بہنوں کے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔
پچھلے ہفتے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ایسٹ افریقہ
کے ملک ماریشس، موزمبیق، ملاوی اور
بوٹسوانا میں 21مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 561 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام
13 مارچ 2020ء کو عرب شریف کے شہر ریاض میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريباً 27اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق
تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مدنی انعامات پر عمل کرنے، مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami