دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم میں عمرہ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کو عمرہ کی فضیلت،ادائیگی کا طریقہ و آداب اور دربار رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں حاضری کی کیفیت سے متعلق رہنمائی فرمائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام   دنیا بھر میں گیارہویں شریف کے سلسلے میں اجتماعات غوثیہ منعقد کئے گئے۔ اسی سلسلے میں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ برسٹل میں بھی سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی نے سرکارِ غوث پاک کی سیرت سے متعلق بیان کیا اورشرکائے اجتماع کوآپ کی سیرت و تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحو ل سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 1 جنوری2020 ءبروز بدھ مسجد خضریٰ میں138 Butterbiggins Road,Glasgow G27 7AF میں اور2 جنوری2020 ءبروز جمعرات Edinburgh EH7 4AZ Annandale Masjidمیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہےجس میں نگران مجلس شوریٰ مولاناحاجی عمران عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّحالیہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس شوریٰ کے نگران یو کے کے مدنی دورے پر ہیں جہاں مختلف شہروں میں اجتماعات میں بیانات اور دیگردینی امور ان کی مصروفیات میں شامل ہیں اسی سلسلے میں نئے عیسوی سال2020 کے استقبال کے لئے31 دسمبر2019ء بروزمنگل یوکے کےوقت کےمطابق1:15PM-2:45PMکوBILAL CENTRE,CONWAY ROAD, LEEDS,LS8 5JH میں اسلامی بھائیوں کے لئےمحفل ذکر و نعت کا اہتمام کیا جارہا ہےجس میں خصوصی شرکت و بیان نگرانِ شوریٰ مولاناحاجی عمران عطاری فرمائیں گے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّحالیہ دنوں دعوتِ اسلامی کے نگرانِ شوریٰ مولاناعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری یو کے کےمدنی دورے پر ہیں جہاں مختلف شہروں میں اجتماعات میں بیانات اور دیگردینی امور ان کی مصروفیات میں شامل ہیں اسی سلسلے میں 28 دسمبر 2019 ءکوUK lower antley st accrigton BB5 OBA 39Raza Masjid میں1 بجے ظہر کی نماز کے بعدمدرسۃالمدینہ کے طلبائے کرام کی دستار بندی کے سلسلے میں اجتماعِ دستارِ فضیلت کا اہتمام کیا جا رہاہےجس میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری بھی شرکت اورسنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کی  مرکزی مجلسِ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی مدنی کاموں کے سلسلے میں 20 دسمبر کو یوکے پہنچ گئے ہیں۔ موسم سرد ہونے کے باوجود کثیر اہلِ محبت آپ کا استقبال کرنے ایئر پورٹ پہنچے اور والہانہ انداز میں استقبال کیا۔ رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری بھی آپ کے ہمراہ یوکے پہنچے ہیں۔

نگرانِ شوریٰ اپنے وفد کے ہمراہ 21 اور 22 دسمبر کو اسٹیچفورڈ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں منعقد ہونے والے یوکے کے ذمہ داران کے سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت فرمائیں گے جس کے بعد 23 دسمبر کو برمنگھم، 24 دسمبر کو وریکسم ، برمنگھم اور ٹیلی فورڈ، 25 دسمبر کو والسال اور ڈربی،26 دسمبر کولندن، 27 دسمبر کو سلاؤ اور لندن، 28 دسمبر کو آکرنگٹن، 29 دسمبر کو راچڈیل اور اولڈہم، 31 دسمبر کو لیڈز اور ہالی فیکس، یکم جنوری 2020 کو گلاسگو اور 2 جنوری کو ایڈنبرگ کا دورہ فرمائیں گے اور سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مشوروں میں بیانات اور شخصیات سے ملاقات کریں گے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت یاشیو مسجد جاپان میں عشاء کی نماز کے بعد مدرسۃالمدينہ بالغان لگایا جاتا ہےجس میں مقامی اسلامی بھائی شرکت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ مدرسہ بالغان میں اسلامی بھائیوں کو قراٰن کریم درست پڑھنے کے ساتھ ساتھ وضو ، غسل اور نماز کے مسائل سکھائے جاتے ہیں ۔ آپ بھی اپنے قریبی مدرسۃ المدينہ بالغان میں ضرور شرکت فرمائیےاور قراٰن ِ کریم کے نور سےاپنے قلوب کو جگمگائیے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں اپنی بے مثال خدمات پیش کر رہی ہے ۔ اس مدنی ماحول کی برکت سے کئی غیر مسلم اپنا باطل مذہب چھوڑ کر دامنِ اسلام سے وابستہ ہوچکے ہیں۔

گزشتہ دنوں کینیا کے ایک غیر مسلم کا رابطہ پاکستان کے ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ہوا ۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ان پر انفرادی کوشش کی جس کی برکت سے اس غیر مسلم پر اسلام کی حقانیت ظاہر ہوگئی اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔ اسلامی نام عمر رکھا گیا۔(رپورٹ: محمداشفاق مدنی،ناظم جامعۃالمدینہ راولپنڈی)


دعوتِ اسلامی کے تحت10 دسمبر بروز منگل2019 ء کورائے پور زون چھتیس گڑھ کے شہر بلاسپور میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں،طلبہ کے اجتماعِ غوث پاک میں سنتوں بھرا بیان فرمایا جبکہ چھتیس گڑھ میں واقع حضرت انسان شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری و فاتحہ خوانی کی اور وہاں کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے نیکی کی دعوت بھی پیش کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے اسی سلسلے میں11 دسمبر بروز بدھ2019 ء کو یاشیو سٹی جاپان کی غوثیہ مسجد میں قائم مدرسۃالمدینہ بالغان میں وقف مبلغ12 مدنی کام اسلامی بھائی نے بزنس سے وابستہ اسلامی بھائیوں کونماز کی ادائیگی کا عملی طریقہ سکھایا اور مشق بھی کروائی۔ (رپورٹ:نعیم رضا عطاری ،وقف مبلغ12 مدنی کام)


دعوت ِ اسلامی کی مجلس بیرونِ ملک کے تحت ملک جاپان میں گیارہویں شریف کے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مسلم کیمونٹی اور تاجر حضرات نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت ِ اسلامی نے حضور سیدی غوث اعظم رحمة الله عليه کی سیرت مبارکہ پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔الحمد للہ ! جاپان میں دعوت ِ اسلامی کو رجسڑڈ ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں۔

برمنگھم یوکے میں مدرسۃ المدینہ کے زون سطح کے ذمہ داران کا اجلاس  منعقد ہوا۔دورانِ اجلاس برطانیہ میں مدارس المدینہ کی نئی شاخیں کھولنے اور پہلے سے موجود مدارس میں مزید بہتری لانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگرانِ شاذلی زون سید فضیل رضا عطاری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور شرکا کو مدنی پھول عطا فرمائے۔